ممتا کی سیکورٹی میں ہوئی چوک، الیکشن کمیشن نے سیکورٹی کے دو اہلکار کیے معطل

انتخابی کمیشن نے ڈائریکٹر (سیکورٹی) وویک سہائے اور ان کے پولس افسران کی ٹیم کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

10 مارچ کو نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کی سیکورٹی میں چوک ہونے پر الیکشن کمیشن نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سی ایم کے سیکورٹی ڈائریکٹر اور ایسٹ مدنا پور کے پولس سپرنٹنڈنٹ پروین پرکاش کو معطل کردیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ویو گوئل کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزامات پر فوری طور پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مشرقی مدنا پور کے پرولیا بازار میں 10 مارچ کو محترمہ بنرجی پر حملے کا کوئی دانستہ اقدام یا سازش نہیں ہوئی۔ کمیشن نے ڈائریکٹر (سیکورٹی) وویک سہائے اور ان کے پولس افسران کی ٹیم کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔


الیکشن کمیشن کی سفارش کے بعد مسٹر سہائے اور ایسٹ مدنا پور ایس پی پروین پرکاش کو فوری طور پر معطل کردیا گیا اور ڈی ایم ویوگوئل کو ضلع سے ٹرانسفر کردیا گيا ہے اور ان کی جگہ پر آئی اے ایس افسر اسمیتا پانڈے کو ضلع کا چارج سنبھالنے کے لئے کہا گیا ہے جبکہ سنیل کمار یادو کو ضلع کا نیا پولس کپتان بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔