نندی گرام میں ہوئے تشدد کے واقعات پر الیکشن کمیشن نے طلب کی رپورٹ

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بوئیل کے علاقے میں پولنگ بوتھ کے باہر ہونے والے واقعہ اور اس سے قبل ہی کیش پور کے علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کلکتہ: الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں نوئل علاقے جہاں کے بوتھ کا دورہ وزیر اعلیٰ ممتا نرجی نے کیا تھا، میں ہوئے تشدد کے واقعات پر رپورٹ طلب کی ہے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام میں متعدد بوتھس کا دورہ کیا۔ ممتا بنرجی کے خلاف ان کے ہی سابق ساتھی شوبھندو ادھیکاری سے مقابلہ ہے۔ ممتا بنرجی جیسے ہی بوئل بوتھ پر پہنچیں وہاں بی جے پی حامی جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ ممتا بنرجی کے دورے کے بعد وہاں پر تشدد کے واقعات ہوئے۔ مرکزی فورسیس نے امن قائم کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بوئیل کے علاقے میں پولنگ بوتھ کے باہر ہونے والے واقعہ اور اس سے قبل ہی کیش پور کے علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔ جمعرات کی صبح مغربی مدنی پور کے علاقے کیش پور میں ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر چاقو کا وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 30 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر غیر فعال ہونے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور امت شاہ کے اشارے پر کمیشن کام کر رہا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔