مملکت سعودی عرب کے عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین کی شرط نہیں

مملکت سعودی عرب حج اور عمرہ کے موقع پر کورونا وائرس کے لئے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب کےعلاقوں سے عمرہ کرنے آنے والوں کو کورونا کا ٹیکہ لگوانا ہوگا۔ وزارت نے کہا ہے کہ ابھی تک مملکت کے علاقوں سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ اب تک عمرہ کے لئے کورونا وائرس ویکسین کی شرط نہیں ہے۔


وزارت حج وعمرہ نے مزید کہا کہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اندرون مملکت سے 18 سے 70 برس تک کی عمر کے لوگوں کو عمرے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ وزارت حج نے اس سے قبل ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل حج وعمرے کی خدمات سے متعلق تمام کارکنوں کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔


ذرائع کا کہنا ہے مملکت سعودی عرب حج اور عمرہ کے موقع پر کورونا وائرس کے لئے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Apr 2021, 8:11 AM