ہیما مالنی کے بارے میں تبصرہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے سورجے والا کو نوٹس جاری کیا

کانگریس لیڈر سورجے والا کے ریمارکس 'انتہائی نازیبا، غیر مہذب اور غیر مناسب' ہیں اور یہ مثالی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

الیکشن کمیشن نے کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سورجے والا کو انتخابی مہم کے دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سورجے والا کے تبصرے کو بنیادی طور پر نازیبا، غیر مناسب، غیر مہذب اور ضابطہ اخلاق کے خلاف سمجھتے ہوئے یہ نوٹس دیا ہے۔ سورجے والا سے کہا گیا ہے کہ وہ 11 اپریل 2024 کو شام 5 بجے تک اس نوٹس کا جواب دیں۔ اس سلسلے میں کمیشن نے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کو علیحدہ خط لکھا ہے جس میں انہیں یکم مارچ 2024 کو کمیشن کی طرف سے سیاسی جماعتوں کی قیادت کو عوامی بیانات میں اخلاقیات کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بھیجے گئے مشاورتی خط کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔


الیکشن کمیشن کو 5 اپریل کو ہریانہ میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لوک سبھا ممبر کے خلاف کانگریس لیڈر کے عوامی تبصروں پر بی جے پی کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس میں ان کے تبصرے کو خواتین کے وقار کے منافی، غیر مہذب، غیر اخلاقی اور انتخابی ضابطہ اخلاق اور کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو بھیجے گئے انتخابی مہم اور عوامی تبصرے میں اخلاقیات کو برقرار رکھنے کی ہدایات کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ کمیشن کے نوٹس میں سورجے والا کے تبصرے کو بادی النظر میں خواتین کی توہین قرار دیا گیا ہے۔

کمیشن نے نوٹس میں کہا ہے کہ شکایت کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ کانگریس لیڈر کے ریمارکس 'انتہائی نازیبا، غیر مہذب اور غیر مناسب' ہیں اور یہ مثالی ضابطہ اخلاق اور کمیشن کے یکم مارچ 2024 کے فیصلے کے مطابق سیاسی جماعتوں کے لیے جاری ایڈوائزری کی خلاف ورزی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔