الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم پر عائد پابندی کی مدت میں توسیع کر دی

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 افراد کی ڈور ٹو ڈور مہم کی حد پہلے کی طرح ہی رہے گی۔ انتخابی مہم پر پابندی کا اطلاق رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک ہوگا۔

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے لیے روڈ شو، پد یاترا، سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریلیوں پر لگائی گئی پابندی کی مدت بڑھا دی ہے، تاہم انتخابی ریلیوں پر پابندی میں کچھ رعایت دی ہے، اتوار کو ایک پریس ریلیز میں کمیشن نے کہا کہ کھلے عام اجتماعات، بند عمارتوں میں اجتماعات اور ریلیوں کے حوالے سے پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے، لیکن بند آڈیٹوریم کی 50 فیصد گنجائش اور کھلے میدان کی 30 فیصد گنجائش کے ساتھ اس میں لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 افراد کی ڈور ٹو ڈور مہم کی حد پہلے کی طرح ہی رہے گی۔ انتخابی مہم پر پابندی کا اطلاق رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک ہوگا۔ کمیشن نے 5 فروری کو صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن کے ساتھ انتخابی ریاستوں میں کووڈ کی صورتحال کے بارے میں جائزہ میٹنگ کی۔ انتخابی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں نے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی اور مثبتیت کی شرح کو دیکھتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ انتخابی مہم کے لیے کچھ نرمی دی جا سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر براہ راست عوامی جلسوں کے قوانین میں کچھ اضافی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اس سے قبل کمیشن نے 15 جنوری، 22 جنوری اور 31 جنوری کو براہ راست انتخابی مہم کے اجلاسوں کو بعض ضابطوں کے تحت مستثنیٰ قرار دیا تھا۔ ملک کی پانچ ریاستوں یعنی اتراکھنڈ، اتر پردیش، گوا، منی پور اور پنجاب میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */