زخمی ہونے اور فوت ہونے کے درمیان وقت گزر جارنے سے جرم کی شدت کم نہیں ہوتی: سپریم کورٹ

عدلت عظمیٰ نے کہا ہے کہ کسی شخص کی طرف سے کئے گئے حملہ میں زخمی ہونے کے بعد اگر کوئی شخص کافی عرصہ گزر جانے کے بعد فوت ہوتا ہے تو اس سے جرم کی شدت کم نہیں ہوتی

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: عدلت عظمیٰ نے کہا ہے کہ کسی شخص کی طرف سے کئے گئے حملہ میں زخمی ہونے کے بعد اگر کوئی شخص کافی عرصہ گزر جانے کے بعد فوت ہوتا ہے تو اس سے جرم کی شدت کم نہیں ہوتی اور یہ ملزم کو رعایت دینے کی بنیاد نہیں ہو سکتا۔ جسٹس کرشن مراری اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بنچ نے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے خلاف مجرموں کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ مشاہدہ کیا۔

سماعت کے دوران عرضی گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ متاثرہ کی موت حملے کے 20 دن بعد ہوئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی موت حملہ کے دوران زخمی ہونے کے سبب نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق فروری 2012 میں ملزمان نے متاثرہ کی متنازعہ زمین کو جے سی بی سے ہموار کرنے کی کوشش کی تھی۔


اس کی موت کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے عرضی گزار کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان نے دلیل دی کہ متاثرہ کی موت مبینہ واقعہ کے تقریباً 20 دن کے بعد سرجری کے نتیجہ میں ہونے والی دقتوں کی وجہ سے واقع ہوئی اور موت کی وجہ مبینہ حملہ نہیں تھا۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ عرضی گزار نے نہتے متاثرہ شخص پر کلہاڑی سے حملہ کیا۔ دلیل دی گئی کہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے واضح کیا ہے کہ چوٹ سخت اور کند چیز کے سبب لگی تھی اور موت کارڈیو ریسپریٹری فیلیور کی وجہ سے ہوئی۔ یہ فیلیور ان کے زخموں اور اس سے پیدا ہونے والی دقتوں کی وجہ سے ہوئی۔


عدالت عظمیٰ نے اس دلیل کو قبول نہیں کیا کہ موت کا سبب اچانک سے ہونے والا جھگڑا تھا۔ اس نے کاہ کہ عرضی گزار کلہاڑی لئے ہوئے تھا، جو مقتول کے نقصان پہنچانے کے اس کے ارادے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے بنچ نے مشاہدہ کیا کہ دو عینی شاہدین کی گواہی سے یہ ثابت ہوا کہ جب متوفی اپنی زمین پر سیپٹک ٹینک کو ہموار کر رہا تھا، تو ملزم / عرضی گزاروں نے اس کے ساتھ بدسلوکی کرنا شروع کر دی۔ اس نے ان سے کہا کہ ایسا نہ کریں لیکن وہ نہیں مانے اور ملحقہ دیوار پر چڑھ کر مقتول کے گھر میں گھس کر کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */