عیدگاہ میدان تنازعہ: گنیش اتسو کی اجازت نہیں دی تو نماز پڑھنے پر بھی سوال اٹھے گا، بی جے پی لیڈر سی ٹی روی

بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری سی ٹی روی نے کہا کہ اگر عیدگاہ میدان میں گنیش اتسو نہیں منایا جا سکتا، تو وہاں نماز ادا رکنے کی اجازت پر بھی سوال اٹھایا جائے گا

بنگلورو کا عیدگاہ میدان / سوشل میڈیا
بنگلورو کا عیدگاہ میدان / سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: عیدگاہ میدان کے حوالہ سے جاری تنازعہ کے درمیان بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری سی ٹی روی نے بدھ کے روز کہا کہ اگر میدان میں گنیش اتسو نہیں منایا جا سکتا، تو وہاں نماز ادا رکنے کی اجازت پر بھی سوال اٹھایا جائے گا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ عیدگاہ میدان محکمہ محصولات کی اراضی ہے، لہذا زمین سے وابستہ فیصلے اسی کو لینے ہوں گے۔

سی ٹی روی نے کہا ’’جب عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتی نصب کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو یہ حقوق کا معاملہ بن جائے گا۔ محکمہ محصولات کو اجازت دینے پر غور کرنا ہوگا۔ اور میں کہوں گا کہ اجازت دی جانی چاہئے۔‘‘


انہوں نے کہا ’’میں عہدیداران سے گنیش اتسو کے لئے اجازت فراہم کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔ اگر اسے نامنظور کیا جاتا ہے، تو سوال اٹھائے جائیں گے کہ وہاں نماز ادا کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ اگر نماز کی اجازت ہے، تو گنیش اتسو کی کو بھی جازت دی جانی چاہئے۔‘‘

خیال رہے کہ ملک میں 31 اگست سے گنیش اتسو منایا جائے گا اور ہندو تنظیمیں عیدگاہ کے میدان پر تہوار منانے کی تیار کر ہی ہیں۔ وہیں، کانگریس کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے کہا کہ عیدگاہ میدان پر گنیش اتسو منانے کی جازت نہیں دی جانی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔