تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ

تاج محل کی شاہی جامع مسجد میں صبح سویرے بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عیدالاضحی ادا کی۔ اس موقع پر صبح 7 سے 10 بجے تک سیاحوں کو مفت داخلہ کی سہولت دی گئی، جس کا سینکڑوں لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

<div class="paragraphs"><p>تاج محل (فائل) / ویڈیو گریب</p></div>

تاج محل (فائل) / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ امن و خیرسگالی سے منائی جا رہی ہے۔ آج صبح مختلف ریاستوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ اس دوران آگرہ کے تاج محل میں بھی بقرعید کے موقع پر ملک میں امن اور خوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔ تاج محل کی شاہی جامع مسجد میں صبح سویرے بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عیدالاضحی ادا کی۔ نماز کے بعد لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

تاج محل میں بقرعید کے کے لیے صبح 7 سے 10 بجے تک سیاحوں کو مفت داخلہ کی سہولت دی گئی، جس کا سینکڑوں لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ حالانکہ خاص مقبرے پر اوپر جانے کے لیے 200 روپے کا اضافی ٹکٹ نافذ رہا۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اور سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (سی آئی ای ایس ایف) نے سخت حفاظتی انتظام کیے تاکہ سیاحوں اور نمازیوں کو کوئی عدم سہولت نہ ہو۔


بقرعید پر صبح 8 بجے تاج محل میں نماز ادا کی گئی۔ مغربی گیٹ واقع فتح پوری مسجد اور مشرقی گیٹ واقع سندلی مسجد میں بھی نماز پڑھی گئی۔ یہاں بھی لوگوں کی کافی بھیڑ موجود تھی۔

قربانی کا عظیم تہوار عیدالاضحیٰ ضلع کے مسلمانوں کے ذریعہ بہت ہی امن و خوشی کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ضلع میں سب سے پہلے شاہی عید گاہ مسجد پر نماز ادا کی گئی جس میں ہزاروں نمازی جمع ہوئے اور خدا کے سامنے سجدہ ریز ہوئے۔ اس دوران پولیس اور انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں سخت حفاظتی انتظامات تھے۔


عید گاہ پر ڈرون سے علاقے کی نگرانی کی گئی۔ یہاں پر ایڈیشنل پولیس کمشنر بدن سنگھ، ڈی سی پی سٹی سونم کمار اور اے سی پی ڈاکٹر سوکنیا شرما نے موجود رہ کر لوگوں کی عید کی مبارک باد پیش کی۔ سیاسی لوگ بھی عید گاہ پر پہنچے۔ اس کے بعد جامع مسجد پر سخت تحفظ میں نماز ادا کی گئی۔ یہا بھی مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرنے کے لیے شہر کے سبھی سماج کے لوگ پہنچے اور گلے مل کر خوشی کو دوگنی کر دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔