مہاجر مزدوروں کی واپسی کے لئے کارگر نظام نافذ کیا جائے: مایاوتی

مایاوتی نے مہاجر مزدوروں کی راستے میں ہو رہی اموات کے منظر کو دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ان مزدوروں کی واپسی کے لئے کارگر نظام کے نفاذ کو یقینی بنانا چاہئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے مہاجر مزدوروں کے بلکتے کنبوں کی بھوک، بدحالی اور راستے میں ہو رہی اموات کے منظر تکلف دہ اور دل کو دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ان مزدوروں کی واپسی کے لئے کارگر نظام کے نفاذ کو یقینی بنانا چاہئے۔

مایاوتی نے جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’’ملک کی سڑکوں پر اپنے گھروں کو لوٹنے والے لاچار لاکھوں مہاجر مزوروں و ان کے بلکتے کنبوں کی بھوک، بدحالی و راستے میں ہو رہی اموات کی ٹی وی پر دکھایا جانے والا منظر دل کو دہلا دینے والا اور کافی تکلیف کا باعث ہے۔ ایسے حالات میں مرکزی، ریاستی حکومتیں آج ان کی زندگی۔موت کی لڑائی سے نمٹنے کے لئے کارگر نظام کو فوراً نافذ کریں۔‘‘


مایاوتی اس سے قبل بھی ٹوئٹر پر مزدوروں کے حق میں آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ جمعرات کے روز انہیں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا، ’’غیر معمولی کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے درہم برہم ہو چکی ملک کی معیشت میں تھوڑی بہتری کے لئے مرکز نے جو بھی اقدام اٹھائے ہیں اس پر یقین کرتے ہوئے بی ایس پی کا یہی کہنا ہے کہ اس کو زمین پر ایمانداری سے لاگو کرنے کی جی جان سے کوشش فوری شروع کر دینی چاہئے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا ’’’لاچار، مظلوم کروڑوں مزدوروں کے لئے 1000 کرور روپئے کا اعلان کیا گیا ہے وہ یو پی جیسی انتہائی متاثرہ ریاست کو سیدھے ملنا چاہئے تاکہ یہ ان کے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا حقیقی سہارا بن سکے اور غریب مزدوروں کو آئندہ نقل مکان پر مجبور نہ ہونا پڑے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔