جونپور میڈیکل کالج میں تعلیم کا سلسلہ اگست سے ہوگا شروع

جونپور میڈیکل کالج کے پرنسپل نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جون پور کو منی پی جی آئی کے طور پر تیار کیا جائے، تاکہ جون پور سمیت قریبی علاقوں کے لوگ یہاں علاج کے لئے آئیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جون پور: گورنمنٹ میڈیکل کالج جونپور کے نومنتخب پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شیو کمار نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایم بی بی ایس کی 100 سیٹ پر طلباء کا داخلہ ہونے کے بعد آٹھ اگست سے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ پروفیسر شیوکمار نے اتوار کے روز یواین آئی کو بتایا کہ سب سے پہلے پہلی بیچ کی پڑھائی کے لئے ہوسٹل، تعلیمی کلاس اور او پی ڈی تیار کی جانی ہے۔ یہ کام 8 اگست سے پہلے تیار ہوجائے گا۔ 30 ستمبر 2022 تک مکمل میڈیکل کالج تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جن کاموں کو تیارکرکے دینا ہے اس میں 300 بستروں کا ہوسٹل، سو بیڈ کا جونیئر ریذیڈنٹ ہوسٹل، 50 بیڈ انٹرن مینز اور 50 بستروں کا انٹرن ویمن ہوسٹل تعمیر کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامی عمارت میں گراؤنڈ فلور، پہلی دوسری تیسری اور چوتھی منزل کا آر سی سی کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ مرکزی تعلیمی عمارت میں گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل میں 65 فیصد، دوسری منزل میں 50 فیصد، تیسری منزل میں 46 فیصد، چوتھی منزل میں 10 فیصد آر سی سی چھت مکمل ہوگئی ہے۔ پہلی منزل پر برک ورک 45 فیصد، دوسری منزل 30 فیصد مکمل ہوا۔ 300 بستروں والے مرد ہاسٹل میں گراؤنڈ فلور، پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی منزل پر آر سی سی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح دیگرعمارتوں کی بھی حالت ہے۔


پرنسپل نے کہا کہ "میری کوشش ہوگی کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جون پور کو منی پی جی آئی کے طور پر تیار کیا جائے، تاکہ جون پور سمیت قریبی علاقوں کے لوگ یہاں علاج کے لئے آئیں۔ کالج کے آغاز کے بعد تمام انتظامات کمپیوٹرائزڈ ہوگا، جانچ رپورٹ بھی کمپیوٹرائزڈ رہے گی جو شخص جہاں سے بھی چاہے آن لائن اسے حاصل کرسکے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔