آسام کے وزیرکی شبیہ داغدار کرنے کے الزام میں نیوز پورٹل کا چیف ایڈیٹر گرفتار

’پرتی بیمب لائیو‘ کے چیف ایڈیٹر توفیق الدین احمد اور نیوز ایڈیٹر اقبال کو آسام حکومت کے ایک وزیر کے بارے میں قابل اعتراض خبر پھیلانے اور ان کے خاندانی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

علامتی تصویر بشکریہ ڈیلی بنگلہ دیش 
علامتی تصویر بشکریہ ڈیلی بنگلہ دیش
user

یو این آئی

آسام کی پولس نے ریاست کے وزیرکی شبیہ خراب کرنے کے الزام میں ایک مقامی نیوز پورٹل کےچیف ایڈیٹراور نیوزایڈیٹرکوگرفتار کرلیا ہے۔ نیوز پورٹل 'پرتی بیمب لائیو' نے وزیراور ان کی نابالغ بیٹی کی تصویر شائع کی تھی جس کی وجہ سے وزیر کے خاندان کی شبیہ متاثرہوئی۔

ایڈیشنل پولس ڈائریکٹر جنرل (لاء اینڈ آرڈر) جی پی سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ 'پرتی بیمب لائیو' کے چیف ایڈیٹر توفیق الدین احمد اور نیوز ایڈیٹر اقبال کو آسام حکومت کے ایک نامور وزیر کے بارے میں قابل اعتراض خبر پھیلانے اور ان کے خاندانی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پوکسو سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


مسٹر سنگھ نے کہا کہ "لوگوں کو سختی سے ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کی تصاویر کو بدنیتی کے ساتھ پوسٹ نہ کریں۔ ایسا کرنے سے ان کے خلاف پوکسو ایکٹ کی سخت دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ خبر کے مطابق نیوز پورٹل نے ویڈیو میں تصحیح کرکے شائع کر دی ہے۔ پوکسو کی دفعات کی وجہ سے ایڈیٹر وں کےلئے پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔