تمل ناڈو میں ای ڈی افسر گرفتار: پولیس نے مدورائی دفتر کی تلاشی لی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسر انکت تیواری کو دنڈیگل ضلع میں ایک ڈاکٹر سے 20 لاکھ روپے کی رشوت لینے کے مبینہ الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلنس اینڈ اینٹی کرپشن (ڈی وی اے سی) کے افسران نے رشوت کے معاملے میں ای ڈی افسر انکت تیواری کو گرفتار کرنے کے بعد جمعہ کی رات مدورائی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سب زونل آفس میں تلاشی کی۔

انگریزی روزنامہ ’دی ہندوستان ٹائمس ‘کے نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق انکت تیواری کو جمعہ کو دنڈیگل ضلع میں ایک ڈاکٹر سے 20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے مبینہ طور پر "رنگے ہاتھ" پکڑا گیا تھا۔


ڈی اے وی سی حکام کے مطابق، انکت تیواری، ای ڈی افسران کی اپنی ٹیم کے ساتھ، کئی لوگوں کو دھمکیاں دے رہے تھے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں ان کا  کیس بند کرنے کے نام پر رشوت وصول کر رہے تھے۔

انکت تیواری 2016 بیچ کے افسر ہیں اور اس سے قبل گجرات اور مدھیہ پردیش میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈی وی اے سی چنئی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، تیواری مرکزی حکومت کے مدورائی انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں ایک انفورسمنٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔


اکتوبر میں، تیواری نے ڈنڈیگل کے ایک سرکاری ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور اس ضلع میں ان کے خلاف درج ایک ویجیلنس کیس کا ذکر کیا جو پہلے ہی بند ہو چکا ہے ۔

انکت تیواری کی گرفتاری اس وقت ہوئی ہے جب تمل ناڈو حکومت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنے عہدیداروں اور منتخب نمائندوں کو "ہراساں" کرنے کے لیے ای ڈی اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا استعمال کر رہی ہے۔ ای ڈی نے فوری طور پر گرفتاری پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔