ای ڈی کا نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام سمن جاری

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں سمن جاری کیا ہے

فاروق عبداللہ / یو این آئی
فاروق عبداللہ / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں سمن جاری کیا ہے۔

سمن کے ذریعے موصوف صدر کو پوچھ گچھ کے لئے 31 مئی کو ای ڈی کے ہیڈ کوارٹر واقع دلی طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے جمعے کے روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ایک سمن جاری کی جس میں ان سے 31 مئی کو ای ڈی کے ہیڈ کوارٹر واقع دلی میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔


معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے اس حوالے سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر کے نام سمن جاری کرنا کوئی نئی بات نہیں بلکہ ایسا ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: ’ای ڈی کی طرف سے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سمن جاری کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے یہ بھارت کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے لئے عام سی بات ہے‘۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا: ’وہ اس معاملے میں بے گناہ ہونے کے موقف پر قائم ہیں اور انہوں نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے اور اس کیس کے سلسلے میں بھی ایسا کریں گے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔