ای ڈی آزاد نہیں بلکہ بی جے پی کا سیاسی ہتھیار ہے: آتشی

آتشی نے کہا کہ ای ڈی ایک آزاد جانچ ایجنسی نہیں ہے۔ وہ کوئی تفتیش نہیں کرنا چاہتی۔ وہ بی جے پی کا سیاسی ہتھیار ہے اور اروند کیجریوال کو طلب کر کے گرفتار کرنا چاہتی ہے

<div class="paragraphs"><p>وزیر آتشی / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر آتشی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ای ڈی نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو 9واں سمن بھیجا ہے، جس میں انہیں 21 مارچ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونا تھا لیکن اب خبر یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ای ڈی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کیجریوال نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کوئی سخت کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔

وہیں اس پورے معاملے میں عآپ لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر آتشی کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ای ڈی ایک آزاد جانچ ایجنسی نہیں ہے۔ وہ کوئی تفتیش نہیں کرنا چاہتی۔ وہ بی جے پی کا سیاسی ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی اروند کیجریوال کو طلب کر کے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔


آتشی نے کہا، ’’اگر ای ڈی کی نیت صاف ہے تو اسے عدالت میں کھڑے ہو کر کہنا چاہیے کہ ہم اروند کیجریوال کو گرفتار نہیں کریں گے۔ کل جب ہم ہائی کورٹ گئے تو ای ڈی نے اروند کیجریوال کی درخواست کی سخت مخالفت کی۔ وہ یہ کیوں نہیں کہہ سکتے کہ ہم اروند کیجریوال کو صرف تحقیقات کے لیے بلا رہے ہیں اور انہیں گرفتار نہیں کریں گے۔ وہ ایسا نہیں کہہ سکتا کیونکہ یہ اس کا مقصد ہے۔

آتشی نے مزید کہا کہ ای ڈی کا مقصد اروند کیجریوال کو گرفتار کرنا اور کیجریوال کو انتخابی مہم سے روکنا ہے۔ آتشی نے کہا، ای ڈی بی جے پی کے سیاسی ہتھیار کے طور پر کام کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔