ای ڈی پنجاب انتخابات سے قبل ستیندر جین کو گرفتار کر سکتی ہے، کیجریوال کا خدشہ

کیجریوال نے کہا کہ انہیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب انتخابات سے قبل آنے والے کچھ دنوں میں ای ڈی ستیندر جین کو گرفتار کرنے جا رہی ہے۔

اروند کیجریوال، تصویر آئی ے این ایس
اروند کیجریوال، تصویر آئی ے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے پنجاب کے انتخابات سے قبل وزیر صحت ستیندر جین کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ اطلاع اپنے ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ کیجریوال نے کہا کہ ای ڈی نے ستیندر جین کے گھر پر دو بار چھاپہ مارا ہے لیکن اسے کچھ نہیں ملا۔

کیجریوال نے کہا کہ انہیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب انتخابات سے قبل آنے والے کچھ دنوں میں ای ڈی ستیندر جین کو گرفتار کرنے جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت بھی ان کے خلاف دو مرتبہ چھاپے ماری کروا چکی ہے، لیکن کچھ نہیں ملا۔ ہم اس بار بھی ان کا استقبال کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ جب بھی بی جے پی انتخابات میں کہیں ہارنے لگتی ہے تو تمام ایجنسیاں کام پر لگ جاتی ہیں ْلیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ کیونکہ ایمانداری سے کام کرتے ہیں تو اس طرح کی رکاوٹیں سامنے آتی ہیں۔ ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ کیونکہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میرے خلاف پہلے بھی کئی بار ریڈ ڈلوائی جا چکی ہے۔ منیش سیسودیا کے خلاف بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ وہ جیل بھی جا چکے ہیں۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ستیندر جین کو گرفتار کریں گے، 5-6 دن میں ضمانت مل جائے گی۔ آپ ہم سب کے ٹھکانوں پر ایجنسیوں کو بھیجیں، ہم سب ان کا استقبال کریں گے۔

کیجریوال نے پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی پر بھی طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چنی کی طرح پریشان نہیں ہوں گے۔ وہ بوکھلا گئے ہیں۔ وہ غصے میں کیوں ہیں؟ کیونکہ انہوں نے غلط کام کیے ہیں۔ ان کی غلطیاں پکڑی گئی ہیں۔ جب ای ڈی کے افسران بھاری نوٹوں کے بنڈلوں کو گن رہے تھے تو لوگ دیکھ رہے تھے کہ انہوں نے اتنے کم وقت میں اس گھوٹالے کو انجام دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔