ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت کار میں توسیع کا مقصد حزب اختلاف کے لیڈران پر فرضی مقدمات درج کرنا: کانگریس

اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کے رہنماؤں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر کی مدت کار میں توسیع کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا

<div class="paragraphs"><p>پرمود تیواری / ویڈیو گریب</p></div>

پرمود تیواری / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' کے رہنماؤں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر کی مدت کار میں توسیع کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے احاطے میں موجود حزب اختلاف کے ارکانا پارلیمنٹ نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں اپوزیشن لیڈروں کے خلاف فرضی مقدمات درج کیے جا سکتے ہیں!

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس کے باوجود موجودہ ڈائریکٹر کو توسیع کیوں دی جا رہی ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے باہر آتے ہوئے کہا کہ جب سپریم کورٹ یہاں تک تبصرہ کر چکا کہ ’آپ کے پاس کوئی اور قابل افسر نہیں ہے۱‘ اس کے باوجود حکومت نے ای ڈی کے ڈائریکٹر سنجے مشرا کی مدت کار میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کر دی۔


پرمود تیواری کے ساتھ کئی دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کانگریس ایم پی نے کہا کہ اس نے بہار کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی پوری کوشش کی۔ مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔ لیکن وہ سیاسی طور پر ناکام رہے۔

پرمود تیواری نے کہا کہ ’’ڈیڑھ ماہ میں کیا ہونے والا ہے، دراصل اب یہ لوگ اپوزیشن کے رہنماؤں پر فرضی مقدمات درج کروانا چاہتے ہیں!‘‘

خیال رہے کہ جمعہ کو بھی پارلیمنٹ میں منی پور تشدد کا مسئلہ چھایا رہا۔ راجیہ سبھا میں صورتحال ایسی تھی کہ ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد ہی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ راجیہ سبھا میں منی پور تشدد پر قاعدہ 267 کے تحت بحث کے لیے 47 نوٹس دیے گئے تھے۔ حزب اختلاف کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم منی پور تشدد پر بیان دیں اور ایوان میں اس معاملے پر تفصیلی بحث کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔