پی ایم سی بینک قرض معاملہ : محکمہ ای ڈی نے پروین راؤت کی جائیداد ضبط کی

سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا کو پروین راؤت کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ لین دین کے لئے ای ڈی نے سمن جاری کرکے طلب کیا تھا لیکن ورشا نے وقت طلب کیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مہاراشٹر میں نئے سال کے پہلے دن شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت کے لئے اچھی خبر نہیں آئی کیونکہ جس معاملہ میں ان کی اہلیہ کو ای ڈی نےطلب کیا تھا اس معاملہ میں ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ممبئی یکم جنوری (یو این آئی)محکمہ ای ڈی نےآج یہاں پی ایم سی بینک کے قرض دھوکہ دہی معاملے میں شیو سینا رہنما سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت کے ساتھی پروین راؤت کی 72 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔

ای ڈی نے یہ کاروائ پی ایم ایل اے قانون کے تحت کی ہے۔واضح رہے کہ سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا کو پروین راؤت کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ لین دین کے لئے ای ڈی نے سمن جاری کرکے طلب کیا گیا تھا لیکن ورشا نے وقت طلب کیا تھا۔


پروین راؤت کو گزشتہ سال ماہ فروری میں اکنامک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) نے مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ایچ اے ڈی اے) کے ذریعہ الاٹ کئے گئے ایک بازآبادکاری منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

سنجے راؤت نے بی جے پی لیڈران کو اپنے کنبہ کا نام پنجاب اور مہاراشٹر کوآپریٹو (پی ایم سی) بینک ، اور ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) گھوٹالوں سے جوڑنے پر قانونی کارروائی کئے جانے کی دھمکی دی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کے اوپر مہاراشٹر حکومت کے خلاف کرنے کے لئے دباؤ بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ پروین راؤت کی جائدادوں کے ضبط کرنے کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں گرمی پیدا ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔