غیر قانونی بیٹنگ ایپ معاملے میں ای ڈی سرگرم، ممی سے پوچھ گچھ شروع، اُروشی کی حاضری کل

اُروشی روتیلا نے ’ون ایکس بیٹ‘ نام کے ایک سٹے بازی ایپ کی تشہیر کی تھی۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر دستیاب ہے۔ اسی کی بنیاد پر روتیلا کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ممی چکرورتی/اروشی روتیلا، تصویر ’انسٹاگرام’</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اداکارہ اُروشی روتیلا اور بنگلہ فلموں کی حسینہ و ٹی ایم سی کی سابق ایم پی ممی چکرورتی بھی غیر قانونی سٹے بازی ایپ کیس میں ای ڈی کے رڈار پر ہیں۔ ای ڈی نے دونوں کو اس معاملے میں اتوار کو سمن بھیجا۔ اروشی کو جہاں ایک طرف 16 ستمبر کو دہلی واقع ای ڈی دفتر میں پیش ہونا ہے وہیں ممی سے اس معاملے میں آج (15 ستمبر) پوچھ تاچھ ہونی ہے۔ اس کے لیے ممی ای ڈی دفتر پہنچ بھی چکی ہیں۔ اُروشی پہلے سے ای ڈی کی اس جانچ کے دائرے میں شامل تھیں، پر اب اسے مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق ای ڈی سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ اروشی روتیلا اور ممتی چکرورتی کو 1xBet ایپ معاملے میں ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس معاملے میں ابھی تک کئی ہائی پروفائل لوگوں سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے جس میں ہندوستانی کرکٹر سریش رینا اور شکھر دھون کے نام بھی شامل ہیں۔


بتایا جاتا ہے کہ اُروشی روتیلا نے ’ون ایکس بیٹ‘ نام کے ایک سٹے بازی ایپ کی تشہیر کی تھی۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر دستیاب ہے۔ اسی کی بنیاد پر روتیلا کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

دراصل ای ڈی کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ کئی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں کاروبار پھیلا رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک ہے ‘ون ایکس بیٹ‘، جس کے اشتہاروں اور پبلسٹی میں کئی بڑی شخصیات جڑی پائی گئی ہیں۔ جانچ ایجنسی یہ سمجھنا چاہتی ہے کہ آخر ان ستاروں کا کردار ان ایپس کی تشہیر اور پبلسٹی میں کس حد تک رہا ہے۔


اس سلسلے میں ای ڈی اس ایپ کی تشہیر کرنے والے سبھی سیلیبریٹی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ای ڈی نے گزشتہ ہفتے کرکٹر شکھر دھون سے غیر قانونی آن لائن سٹے بازی پلیٹ فارم کے خلاف منی لانڈرنگ جانچ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ ان پلیٹ فارمس پر مبینہ طور پر چھدم اشتہارات کے لیے اور یوزرس سے پیسہ جمع کرنے کے لیے کئی پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا تھا۔ انکشاف ہوا ہے کہ اس میں کئی لوگ پیسہ لگا چکے ہیں اور انہیں اقتصادی طور پر کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ای ڈی یہ جانچ کرنے میں لگی ہے کہ ہندوستانی قانون کو طاق پر رکھ  کر کیسے سیلبریٹیز اور کھلاڑیوں کے ذریعہ اس بیٹنگ ایپ کی تشہیر کی گئی۔ الزام ہے کہ 1xBet ہندوستان میں آن لائن سٹے بازی کو تو فروغ دے ہی رہا ہے ساتھ ہی اس کے ذریعہ منی لانڈرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔