ایم بی ایس جیولرس کے خلاف ای ڈی کی بڑی کارروائی

سی بی آئی نے سوکیش اور اس کی فرموں کے خلاف کمپنی کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے ایم ایم ٹی سی سے قرض پر سونا خریدنے کی اسکیم میں دھاندلی کرنے کا معاملہ درج کیا ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایم بی ایس جیولرز اور مصدّی لال جیمز اینڈ جیولز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور ان کے ڈائریکٹرس سوکیش گپتا اور انوراگ گپتا کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر 149 کروڑ روپے سے زیادہ کے زیورات اور تقریباً 2 کروڑ روپے کی نقدی ضبط کی ہے۔

ای ڈی نے سرکاری ایم ایم ٹی سی کے ساتھ دھوکہ دہی کی تحقیقات کے سلسلے میں ان فرموں اور ان کے ڈائریکٹروں کے خلاف 17 اکتوبر کو حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ 


ای ڈی نے جمعرات کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ سوکیش گپتا کو 18 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے اگلے دن حیدرآباد میں منی لانڈرنگ کے معاملات سے نمٹنے والی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ 

حیدرآباد میں سی بی آئی کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد ای ڈی نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ سی بی آئی نے سوکیش اور اس کی فرموں کے خلاف کمپنی کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے ایم ایم ٹی سی سے قرض پر سونا خریدنے کی اسکیم میں دھاندلی کرنے کا معاملہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ ایم ایم ٹی سی کو 504.34 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔