یاس طوفان کی وجہ سے مشرقی ریلوے نے 25 ٹرینیں رد کیں

تاؤتے طوفان کی تباہیوں سے ابھی پوری طرح ابھرے بھی نہیں ہیں کہ ’یاس ‘طوفان کاخوف پریشان کر رہاہے جس کی وجہ سے 25 ٹرینیں رد کر دی گئی ہیں۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

’یاس ‘طوفان کو لےکر ہرسطح پر تیاریاں زوروں پر ہیں۔بچاؤ اور راحت کی ٹیموں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر بھیجا جا رہا ہے اور سب کو پوری طرح ایلرٹ کر دیا گیا ہے ۔اس درمیان مشرقی ریلوے نے 24 مئی سے یعنی آج سے 29 مئی کے درمیان 25 ٹرینوں کو رد کر دیا ہے۔ریلوے نے ان تمام ٹرینوں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔

اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ بدھ کے روز’یاس‘ طوفان اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر دستک دے گا ۔ واضح رہے ابھی ایک ہفتہ پہلے ہی ’تاؤتے‘ طوفان کئی علاقوں کو پوری طرح برباد کر چکا ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ طوفان 26 مئی کو مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحلوں پر دستک دے سکتا ہے ۔


اس درمیان وزیر اعظم نے بھی طوفان کے تعلق سے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اس میٹنگ میں طے کیا گیاکہ جو علاقے متاثر ہو سکتے ہیں وہاں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔