کورونا وبا کے دوران مرکز نے بزرگوں کے لیے وقف خصوصی پورٹل کا کیا افتتاح

مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے کہا کہ ملک میں بزرگ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لہذا اس بات کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ بزرگ خوش ، صحت مند اور معاشی اور جسمانی طور پر متحرک رہیں۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کورونا وبا کے دوران بزرگوں کی مدد کے لئے وقف پورٹل ایجنگ گروتھ- سیز جمعہ کو شروع کیا ، جس پر سینئر شہریوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جاسکےگی۔ مرکزی سماجی انصاف اور امپاورمنٹ منسٹر تھاورچند گہلوت نے اس پورٹل کا آن لائن افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور بااختیار رام داس اٹھاولے اور رتن لال کٹاریہ بھی موجود تھے۔ محکمہ سماجی انصاف کے سکریٹری آر سبرامنیم نے پورٹل کا تعارف پیش کیا۔

تھاور چند گہلوت نے بتایا کہ سیز پورٹل بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات اور خدمات تک ’ون اسٹاپ ایکسس‘ ہوگا۔ درخواستوں کے لئے پورٹل 5 جون سے کھولا جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت معاشرے کے مختلف طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت ساری اسکیمیں لائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس' کے جذبے کے ساتھ مرکزی حکومت ہر عمر اور طبقے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کررہی ہے۔


تھاور چند گہلوت نے کہا کہ ملک میں بزرگ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، لہذا اس بات کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ بزرگ خوش ، صحت مند اور معاشی اور جسمانی طور پر متحرک رہیں۔ اس کے لئے سینئر سٹیزنز ویلفیئر فنڈ سن 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے سروس فراہم کرنے کے شعبے میں کاروباری افراد میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی مدد کے لئے سیز پروگرام اور سیز پورٹل کا آغاز کیا گیا ہے۔ بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے اسٹارٹ اپ کو ایک کروڑ روپے تک کی رقم دی جائے گی۔ انہوں نے بزرگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور خدمات کا فائدہ اٹھائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */