بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تقریر کے دوران ایک شخص حفاظتی حصار میں داخل، پولیس حراست میں لیا گیا

جا رہا ہے کہ یہ شخص زبردستی حفاظتی حصار توڑ کر آگے بڑھ رہا تھا۔ پولیس اس شخص کو حراست میں لینے کے بعد مزید کارروائی کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار میں سی ایم نتیش کمار کی تقریر کے دوران ایک شخص نے ان کا حفاظتی حصار توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص زبردستی حفاظتی حصار توڑ کر آگے بڑھ رہا تھا۔ پولیس اس شخص کو حراست میں لینے کے بعد مزید کارروائی کر رہی ہے۔

قبل ازیں، جون کے شروع میں صبح کی سیر کے دوران دو موٹر سائیکل سوار حفاظتی حصار توڑ کر ان کے پاس پہنچ گئے تھے۔ دونوں موٹر سائیکل سوار بہت تیزی سے آئے تھے اور وزیر اعلیٰ سے ٹکر لگنے سے بال بال بچ گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے تیزی سے فٹ پاتھ پر چڑھ کر بائیک سواروں سے خود کو بچایا تھا۔


پچھلے سال مارچ میں بھی پٹنہ کے بختیار پور علاقے میں ایک پروگرام کے دوران ایک نوجوان وزیر اعلیٰ کے بہت قریب آ گیا تھا اور پیچھے سے انہیں گھونسا مار دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔