چنئی میں ٹرینیں ، پروازیں منسوخ، اسکول بند، میچانگ  طوفان کی تباہ کاریوں سے 8 افراد ہلاک

آندھرا پردیش میں شدید طوفانی طوفان کے اثرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 8 اضلاع تروپتی، نیلور، پرکاسم، باپٹلا، کرشنا، مغربی گوداوری، کونسیما اور کاکیناڈا کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنئی میں شدید بارش کی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی کئی ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں آج یعنی 5 دسمبر تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ چنئی میں آٹھ لوگوں کی موت کی خبر بھی آئی ہے۔

سمندری طوفان میچانگ تیزی سے تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تمل ناڈو کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ چنئی میں اتنی تیز بارش ہو رہی ہے کہ گاڑیاں کشتیوں کی طرح سڑکوں پر تیرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ آج یعنی 5 دسمبر کی دوپہر تک سمندری طوفان میچانگ آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ طوفان کے ٹکرانے سے پہلے ہی مشرقی ساحل کی 5 ریاستیں الرٹ موڈ پر ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ طوفان نیلور اور مچلی پٹنم کے درمیان زمین سے ٹکرائے گا جس کے بعد اس کی رفتار کم ہو جائے گی۔


نیوز پورٹل ’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق چنئی میں شدید بارش کی وجہ سے 12 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی کئی ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چنئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آٹھ لوگوں کی موت کی خبر بھی آئی ہے۔ آپ کو بتا دیں، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ امدادی اقدامات کرنے کے لیے ہائی الرٹ رہیں۔ آندھرا پردیش میں شدید طوفانی طوفان کے اثرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 8 اضلاع تروپتی، نیلور، پرکاسم، باپٹلا، کرشنا، مغربی گوداوری، کونسیما اور کاکیناڈا کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے چنئی ایئرپورٹ کے رن وے اور سب ویز پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی بھی طوفان کے حوالے سے مسلسل میٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپٹلا کلکٹریٹ نے مقامی لوگوں کی حفاظت اور راحتی کاموں کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ طوفان کے باعث حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 24گھنٹے کوآرڈینیشن اور صورتحال کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم کے ساتھ میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ اسی وقت، این ڈی آر ایف نے تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور پڈوچیری کے لیے 18 ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ 10 اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی گئی ہیں۔طوفان کے الرٹ کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔