دہلی: ڈی ایس ایس ایس بی نے نکالی نان ٹیچنگ کیلئے 600 سے زائد آسامیاں
اس بھرتی میں اُردو اکادمی دہلی کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اسسٹنٹ ایڈیٹر، اسٹینو گرافر، اسسٹنٹ لائبریرین، جونیئر کمپیوٹر آپریٹر، چیف، اکاؤنٹنٹ، سب ایڈیٹر، ہیڈ لائبریرین کی آسامیاں نکالی گئیں ہیں۔

د ہلی سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی)نے نان ٹیچنگ بھرتی 2025 کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ایسے نوجوان جو دہلی میں سرکاری ملازمت کی تلاش میں ہیں اس موقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ دسویں پاس ، انجینئرنگ کی ڈگری اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
ڈی ایس ایس ایس بی نان ٹیچنگ بھرتی 2025 نوٹیفکیشن کے مطابق، آن لائن درخواست کا عمل 18 اگست 2025 سے شروع ہوگا اور 16 ستمبر 2025 تک چلے گا۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار ڈی ایس ایس ایس بی کی آفیشل ویب سائٹ https://dsssb.delhi.gov.inپر جا کر آن لائن درخواست فارم بھر سکتے ہیں۔
اس بھرتی میں اسسٹنٹ پبلک ہیلتھ انسپکٹر، اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر، جونیئر ڈرافٹس مین، ٹیکنیکل سپروائزر، کیئر ٹیکر، نائب تحصیلدار، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر سمیت مختلف آسامیوں کے لیے کل 615 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ ان میں سب سے زیادہ آسامیاں 114 جو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں کیئر ٹیکر کی ہیں۔ اہل امیدوار نوٹیفکیشن میں تمام تفصیلات و آسامیاں اور تعلیمی قابلیت چیک کر سکتے ہیں۔
16 ستمبر 2025 کو امیدواروں کی عمر کم از کم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 27 سے 37 سال ہونی چاہیے۔ پوسٹ کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد مختلف ہے۔ محفوظ زمرے کے امیدواروں کو حکومتی اصولوں کے مطابق زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں چھوٹ دی جائے گی۔
جنرل، او بی سی اور ای ڈبلیو ایس زمرہ کے امیدواروں کو 100 روپے درخواست کی فیس ادا کرنی ہوگی، جبکہ دیگر تمام ریزرو زمرے کے امیدواروں (ایس سی، ایس ٹی، پی ایچ) اور خواتین کو کوئی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فیس ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، انٹرنیٹ بینکنگ وغیرہ کے ذریعے صرف آن لائن موڈ میں جمع کی جا سکتی ہے۔
ڈی ایس ایس ایس بی کی اس بھرتی میں اُردو اکادمی دہلی کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اسسٹنٹ ایڈیٹر، اسٹینو گرافر ،اسسٹنٹ لائبریرین،جونیئر کمپیوٹر آپریٹر،چیف ،اکاؤنٹنٹ،سب ایڈیٹر،ہیڈ لائبریرین کی آسامیاں نکالی گئیں ہیں ۔