تریپورہ: نشے میں عدالت میں پیش ہوا پولیس اہلکار گرفتار

ملزم کانسٹیبل نے اس الزام کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ وہ نشے میں نہیں تھا بلکہ تمباکو چبا رہا تھا۔طبی معائنے کے بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

تریپورہ پولیس کے ایک کانسٹیبل کو قتل کے ایک مقدمے میں گواہ کے طور پر بیان دینے کے دوران سیپاہیجالا ضلع کے بشال گڑھ میں نشے کی حالت میں عدالت میں پیش ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس نے بتایا کہ سپاہیجالا کے پولیس ایس پی آفس میں تعینات روپناگھو ڈانگو نامی ملزم کانسٹیبل کو ضلع اور سیشن عدالت نے بشال گڑھ تھانے کے تحت گنیامارا علاقے میں 2017 میں ایک شہری کے قتل کے ایک گواہ کے طور پر اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔


تاہم، جب ملزم کانسٹیبل عدالت کے گواہ کے باکس میں پیش ہوا، تو جج دیباشیش کار نے اسے نشے میں دھت پایا اور بار بار وارننگ کے باوجود اس نے عدالت کے ضابطے پر عمل نہیں کیا۔ بالآخر عدالت نے پولیس کو اس کو تحویل میں لینے کا حکم دیا اور رسمی کارروائی کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں، ضلعی عدالت میں درج شکایت کے بعد، ملزم کانسٹیبل کو طبی معائنے کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم ملزم کانسٹیبل نے اس الزام کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ وہ نشے میں نہیں تھا بلکہ تمباکو چبا رہا تھا۔


سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سپاہجیلا)، بی پی ریڈی نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور وہ ملزم کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ تحقیقات شروع کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔