ڈی آر ڈی او نے ’کنٹرولڈ ایئر ڈیلیوری سسٹم‘ کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا

یہ ٹیسٹ فلائٹ ڈی آر ڈی او کی آگرہ میں واقع لیبارٹری اے ڈی آر ڈی ای نے کی تھی اور اس کے تحت 500 کلوگرام کے پے لوڈ کو دوسری جگہ پر لے جایا گیا۔

ڈی آر ڈی او، تصویر آئی اے این ایس
ڈی آر ڈی او، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے ایک کنٹرولڈ ایریل ڈیلیوری سسٹم کے ذریعے 500 کلوگرام وزن لے جانے کی اپنی صلاحیت کا کامیابی سے مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ٹیسٹ فلائٹ ڈی آر ڈی او کی آگرہ میں واقع لیبارٹری اے ڈی آر ڈی ای نے کی تھی اور اس کے تحت 500 کلوگرام کے پے لوڈ کو دوسری جگہ پر لے جایا گیا۔

مالپورہ کے ڈراپ زون میں 5000 میٹر کی بلندی سے آزمائشی پرواز کے دوران طریقہ کار کا کامیابی کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا۔ اسے ایئر فورس کے کارگو طیارے اے این 32 سے پیرا ڈراپ کیا گیا اور پھر خودکار موڈ میں پہلے سے طے شدہ لینڈنگ پوائنٹ پر لے جایا گیا۔ فوج اور فضائیہ کے گیارہ چھاتہ برداروں نے ہوا میں اس کا پیچھا کیا اور اس کے ساتھ نیچے اترے۔


یہ سسٹم 500 کلوگرام تک کے پے لوڈ کو پہلے سے طے شدہ مقام تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں ریم ایئر پیراشوٹ (آر اے پی) کی تدبیر کی صلاحیتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ اپنی پرواز کے دوران تمام ضروری معلومات کے لیے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا استعمال کرتا ہے۔ سی اے ڈی ایس اپنی الیکٹرانکس یونٹ کے ساتھ آپریٹنگ کنٹرول سسٹم کے ذریعے متعین ہدف کی جگہ کی طرف اپنی اڑان کو خودکار طریقے سے چلاتا ہے۔ یہ آزمائشی ٹسٹ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔