دروپدی مرمو آج صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کریں گی

این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو آج وزیر اعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سمیت دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو جمعہ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ دروپدی مرمو کل اپنی آبائی ریاست اڈیشہ سے قومی دارالحکومت پہنچی اور وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔

جو جھارکھنڈ کی سابق گورنر مرمو وزیر اعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ سمیت دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ وزیر اعظم مودی کے ان کے پہلے تجویز کنندہ ہونے کی امید ہے۔ تجویز کرنے والوں میں بی جے پی کے سینئر قائدین اور بعض دیگر جماعتوں کے لیڈران بھی شامل ہوں گے۔ اس نامزدگی کے دوران اڈیشہ حکومت کے دو سینئر وزیر حکمران بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے نمائندوں کے طور پر موجود ہوں گے۔


نتیش کمار کی سربراہی والے جنتا دل (یونائیٹڈ)، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ اور بی جے ڈی کے صدر نوین پٹنائک، جگن موہن ریڈی کی قیادت والی وائی ایس آر کانگریس نے بھی دروپدی مرمو کی امیدواری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جھارکھنڈ میں کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت چلانے والا جھارکھنڈ مکتی مورچہ بھی ان کی امیدواری کی حمایت کر سکتا ہے۔

دروپدی مرمو نے آئندہ انتخابات کے لیے سب سے تعاون طلب کیا ہے۔ وہ صدرکے طورپر منتخب کئے جانے میں مدد کے لئے سیاسی جماعتوں سے حمایت کے لئے 25 جون سے اپنی انتخابی مہم شروع کریں گی۔ بی جے پی نے 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے انتخابی عمل کو مربوط کرنے کے لیے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم کا تقرر کیا ہے۔


وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "دروپدی مرمو کی زمینی مسائل کے بارے میں سمجھ اور ہندوستان کی ترقی کا وژن بہترین ہے۔" اپوزیشن نے دروپدی مرمو کے خلاف سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کو میدان میں اتارا ہے۔ سنہا 27 جون کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔