حالات سے نمٹنے کے لئے کمیشن بنے، لاک ڈاؤن لگے اور ٹیکہ کاری ہو، ڈاکٹر فاوچی کا مشورہ

ہندوستان میں کورونا وبا کو روکنے کے لئے ڈاکٹر فاوچی کا مشورہ ہے کہ کچھ دنوں کے لئے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے لیک وزیر اعظم کی سوچ ان سےالگ ہے۔

ڈاکٹر انٹونی فاؤچی / Getty Images
ڈاکٹر انٹونی فاؤچی / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

ہر نئے دن کورونا مریضوں کے جو نئے اعداد و شمار آ رہے ہیں اس سے پورے ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ ایسے میں عوام سے لے کر حکو مت تک اس کو لے کر فکرمند ہے کہ اس وبا کو کیسے روکا جائے ، اس کی شدت کو کیسے کم کیا جائے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر اور کورونا وائرس پر کام کرنے والوں میں ایک معتبر نام ڈاکٹر فاؤچی نے ہندوستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ فوری اور کچھ لمبےوقفہ کےمنصوبوں پر عمل کرے۔

انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ پورے ملک میں کچھ ہفتوں کےلئے لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تین اسٹیپس پر یعنی تین مراحل پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستانی عوام کو ٹیکہ لگایا جانا بہت ضروری ہے ساتھ میں آکسیجن و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئےکمیشن یا ایمرجنسی گروپ بنانے کی ضرورت ہے ۔


ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ یہ منصوبہ بنایا جائے کہ آکسیجن کیسےحاصل کی جائے، کیسےسپلائی کی جائے، کیسےدوائیں دستیاب کرائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو عالمی طبی تنظیموں اور دیگر ممالک سے مشورہ کرنےکی ضرورت ہے۔انہوں نے گفتگو کےدوران یہ بھی کہا ہے کہ جیسےجنگ کے دوران عارضی ماڈل اسپتال بنائے جاتےہیں ایسے اسپتال بنانےکی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی نے چین کی مثال دیتےہوئےامریکہ کےتجربات کا بھی ذکر کیا ۔انہوں نے اس بات پر بہت زور دیاکہ عوام کو ٹیکہ لگایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلےفوری حالات کو سمجھیں پھر منصوبہ بندی کریں۔


لاک ڈاؤن کو ضروری بتاتےہوئےانہوں نےکہا کہ ہندوستان کو چھہ ماہ کے لئےلاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے لیکن وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کےلئےعارضی لاک ڈاؤن کی ضرورت ہےاور اس کے لئےکچھ ہفتوں کےلئے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی قوم سے خطاب میں کہہ چکےہیں کہ لاک ڈاون کو آخری متبادل کے طور پر لینا چاہئے جس کا سیدھا مطلب ہے کہ وہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں۔ واضح رہے گزشتہ سال جب ملک میں کورونا کے معاملہ زیادہ نہیں تھےتو اس وقت وزیر اعظم نے کسی کو سنبھلنے اور حالات کو سمجھنے کا موقع بھی نہیں دیا تھا اور لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا لیکن اس مرتبہ وہ ایسا کرنے سےبچ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں کرناٹک کو چھوڑ دیں تو کسی بھی ریاست نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا ہے۔ ایسےمیں کورونا وائرس پرکام کرنےوالے ماہر ڈاکٹر فاؤچی کے مشوروں کا کیا ہوگا؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 May 2021, 9:11 AM
/* */