ڈبل انجن نے غریبوں کے ارمانوں کو کچل دیا، روزانہ 115 افراد خود کشی کرنے پر مجبور: ملکارجن کھڑگے

کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ کانگریس نے کئی حکومتیں بنائیں، لیکن بی جے پی نے اراکین اسمبلی کو لالچ دے کر اپنی حکومت بنا لی اور پھر یہ جمہوریت کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو آج ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ روزانہ 115 لوگ خودکشی کر رہے ہیں اور اس کے لیے ذمہ دار ’ڈبل انجن‘ ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’گجرات میں ہر دن 9 دِہاڑی مزدور خودکشی کرتے ہیں، ہندوستان میں ہر دن 115 دِہاڑی مزدور خودکشی کرتے ہیں۔ آپ کے ’ڈبل انجن‘ نے اپنے خطرناک پہیوں کے نیچے غریبوں کی امیدوں کو کچل دیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کانگریس صدر کھڑگے لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انھوں نے اس سے قبل حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کسی وزیر اعظم، کسی وزیر داخلہ نے جھوٹ نہیں بولا، یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ 2 کروڑ ملازمتیں دیں گے، تو کبھی کہتے ہیں ایک ایک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے دیں گے، لیکن سب جھوٹ ہے۔‘‘


کھڑگے عوام کے ذریعہ منتخب حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کا الزام بھی بی جے پی پر عائد کر چکے ہیں۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے کئی حکومتیں بنائیں، لیکن بی جے پی نے اراکین اسمبلی کو لالچ دے کر اپنی حکومت بنا لی، اور پھر یہ جمہوریت کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔ بی جے پی کا اصل مقصد نفرت اور تخریب پیدا کرنا ہے، لیکن بھارت جوڑو یاترا ان عناصر سے لڑ رہی ہے اور جیتے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔