تاؤتے طوفان سے نہ ہی گھبرائیں اور نہ ہی افرا تفری مچائیں: وسندھرا راجے

وسندھرا راجے نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں سے بچتے ہوئے محکمہ موسمیات یا پھر انتظامی عہدیداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد ضرور کریں۔

وسندھرا راجے، تصویر آئی اے این ایس
وسندھرا راجے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کی سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی نائب صدر وسندھرا راجے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ممکنہ گردابی طوفان تاؤ تے سے گھبرائیں نہیں اور افواہوں سے بچتے ہوئے رہنما ہدایات پر عمل کریں۔

وسندھرا راجے نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی طرح کی قدرتی آفات سے گھبرائیں نہیں اور نہ ہی افرا تفری مچائیں۔ افواہوں سے بچنے ہوئے محکمہ موسمیات یا بھرانتظامی عہدیداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد ضرور کریں۔


وسندھرا راجے نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں تک ریاست کے جنوبی، وسطی اور مشرقی علاقوں میں تیز بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ سرگرم موسم کا زیادہ اثر اودے پور، جودھپور، اجمیر اور کوٹہ ڈویژن کے کئی اضلاع میں نظر آئے گا۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پیر سے جمعرات تک چار دن کے دوران جے پور، جودھ پور، کوٹہ، اُدے پو ، اجمیر اور بھرت پور ڈویژن میں سمندری طوفان تاؤتے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔