سرحدوں پر کشیدگی کے سبب گھریلو پروازوں کے کرایے آسمان پر، مسافر پریشان

سرحدوں پر جاری کشیدگی کا سب سے زیادہ اثر گھریلو پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی جیب پر پڑ رہا ہے۔ نئی دہلی سے گوا کا کرایہ 12 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ معمول کے کرایہ سے تقریباً دوگنا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر تناؤ کی وجہ سے گھریلو پروازوں کے کرایہ میں اچانک اضافہ کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ دونوں ممالک میں جاری کشیدگی کے درمیان ایک طرف جہاں پاکستان نے بدھ کے روز اپنی تمام فضائی خدمات کو ملتوی کر دیا تھا، وہیں ہندوستان میں بھی جزوی طور پر فضائی خدمات روکے جانے کی وجہ سے گھریلو کرایہ میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے مغربی علاقوں میں جمعرات کے روز اچانک کرایوں میں اچھال نظر آیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی سے ممبئی کا ایک طرف کا کرایہ 20 ہزار سے شروع ہوا، جو معمول کے کرایہ سے کہیں زیادہ ہے۔ کشیدگی کی وجہ سے شمالی ہندوستان کے کئی فضائی اڈوں کو بند کر دیا گیا ہے، مانا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے کرایہ میں اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستان پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان حالات کے پیش نظر ممبئی ایئرپورٹ کی سکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ادھر اسکولوں کے لئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

نئی دہلی سے گوا کے درمیان کا کرایہ 12 ہزار تک پہنچ گیا ہے جو معمول کے کرایہ سے تقریباً دو گنا ہے۔ شمالی ہندوستان میں پروازوں کا بحران نظر آ رہا ہے اور لوگوں کو نہایت ہی کم پروازیں میسر ہو پا رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں ہندوستان میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں وہیں پاکستان سے لاہور فضائی اڈے پر کئی مسافروں کے پھنس جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے ملک کی فضائی خدمات کو ملتوی رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Mar 2019, 12:09 PM