کیا آپ پی ایم مودی کی ’ڈیلی ٹو-ڈو لسٹ‘ کے بارے میں جانتے ہیں؟ راہل گاندھی نے بتائی تفصیل

آج راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 80 پیسے بڑھ کر 101.01 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، اور ڈیزل کی قیمت بھی 80 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 92.27 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں لگاتار بڑھتی مہنگائی کو لے کر اپوزیشن برسراقتدار طبقہ پر شدت کے ساتھ حملہ آور ہے۔ خصوصاً کانگریس لیڈران مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ آج نویں دن ملک میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں آٹھویں بار اضافہ کیا گیا۔ اس تعلق سے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہے، بلکہ ایک ٹوئٹ میں ان کی ’ڈیلی ٹو-ڈو لسٹ‘ جاری کر دی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم روزانہ پٹرول-ڈیزل-گیس کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ ان کے روزمرہ کے معمولات میں کچھ کام معین ہیں جن میں ان کا مقصد ہے...

1. پٹرول-ڈیزل-گیس کی قیمت بڑھاؤں

2. لوگوں کی ’خرچے پہ چرچا‘ کیسے رکواؤں

3. نوجوان کو روزگار کے کھوکھلے خواب کیسے دکھاؤں

4. آج کس سرکاری کمپنی کو بیچوں

5. کسانوں کو مزید بے بس کیسے کروں


واضح رہے کہ آج پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 80 پیسے بڑھ کر 101.01 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، اور ڈیزل کی قیمت بھی 80 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 92.27 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 85 پیسہ کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی قیمت 115.88 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد اب اس کی قیمت فی لیٹر 100.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔