دہلی میٹرومیں 15 کلو سے زائد وزن لے جانے پر پابندی!

دہلی میٹرو کے تمام اسٹیشنوں پر یہ اصول نافذ کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: اگر آپ دہلی میٹرو میں سفر کرنے جا رہے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے سامان کا وزن 15 کلو سے زیادہ نہ ہونے پائے اور نہ ہی اس کا سائز بڑا ہو ورنہ آپ میٹرو میں سفر نہیں کر پائیں گے۔ دہلی میٹرو میں جلد ہی یہ اصول نافذ ہونے والا ہے۔

دہلی میٹرو کی طرف سے لئے جانے والے اس ممکنہ فیصلے کے بعد میٹرو میں سفر کے دوران بھاری اور بڑےسائز کے بیگ لے جانے والو ں کو دقتوں کا سامنا کرنا پٹے گا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 20 مارچ سے یہ اصول نافذ کیا جاسکتا ہے۔

دہلی میں میٹرو آپریٹ کرنے والی کمپنی ڈی ایم آر سی نے حال ہی میں کچھ اسٹیشنوں پر بیگ اور دیگر سامان کی جانچ کے لئے ایکس رے مشین کے پاس انگرزی کے یو (U) شکل کے میٹل بیریر نصب کئے ہیں ان بیریروں کی وجہ سے بڑے سائز کا سامان اندر نہیں لے جایا جا سکتا۔ جن اسٹیشنوں میں بڑے سائز کے سامان اندر نہیں جا سکتے ان میں باراکھمبا، آنند وہار، چاندی چوک ، کشمیری گیٹ اور شاہدرہ شامل ہیں۔

دہلی میٹرومیں 15 کلو سے زائد وزن لے جانے پر پابندی!

مارچ میں ایسے اور اسٹیشنوں کی تعداد کو بڑھا کر 15 کر دیا جائے گا۔ اگلے مرحلہ میں جو اسٹیشن شامل کئے جائیں گے وہ آدرش نگر، آزاد پور، بدر پور، باٹنیکل گارڈن، چاوڑی بازا، دلشاد گارڈن، گووند پوری ، ہڈا سٹی سینٹر، اندر لوک، قرول باغ، لال قلعہ، نانگلوئی، آر کے آشرم مارگ، رٹھالا اور نئی دہلی ہیں۔

ایک روز نامہ سے بات چیت میں ڈی ایم آر سی کے ترجمان نے بتایا ’’ ڈی ایم آر سی کے آپریشن اور رکھ رکھاؤ قانون کے تحت ایسا کیا جا رہا ہے تاکہ بیگ سائز کے اصول پر عمل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ سی آئی ایس ایف کی فیڈ بیک کی بنیاد پر اسے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ‘‘

ڈی ایم آر سی آپریشن اور مینٹی ننس ایکٹ کے مطابق کوئی بھی مسافر 15 کلو سے زیادہ کا سامان اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا ۔ ایکٹ میں ساتھ لے جانے والے سامان کی لمبائی چوڑائی کا بھی ذکر ہے۔ اس کے تحت لمبائی 60 سینٹی میٹر اور چوڑائی 45 سینٹی میٹر او ر اونچائی 60 سینٹی میٹر سے زائد نہیں ہو سکتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔