بندروں سے پریشان دہلی میٹرو نے مسافروں سے کی خصوصی اپیل

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن ( ڈی ایم آرسی ) نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ میٹرو اسٹیشنوں پر بندروں کو کھانے پینے کی چیریں دینے سے پرہیز کریں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں بلیو لائن میٹرو میں اکشردھام اسٹیشن پر بندر کے میٹرو ٹرین میں گھسنے سے متعلق ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی) نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ میٹرو اسٹیشنوں پر بندروں کو کھانے پینے کی چیریں دینے سے پرہیز کریں۔

مذکورہ واقعہ 19 جون کو پیش آیا جس میں ایک بندر اکشر دھام میٹرو اسٹیشن سے ٹرین میں داخل ہوجاتا ہے اور اگلے تین سے چار منٹ تک اندر ہی رہتا ہے۔ معاملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایم آر سی کے عملے نے اگلے اسٹیشن پر ٹرین کو رکوا کر اسے باہر نکالا۔ اس واقعہ کے پیش نظر ڈی ایم آر سی نے پیر کے روز ایک اپیل کرتے ہوئے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بندروں کو کھانا پینے کی چیزیں نہیں دیں کیونکہ اس طرح کے واقعات مسافروں کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔


واضح رہے کہ بندروں سے پریشان ڈی ایم آر سی نے اس سے قبل ایک ایسے شخص کی خدمات لی تھی جو لنگور کی آواز نکال کر میٹرو اسٹیشنوں سے بندروں کو بھگاتا تھا۔ اسی معاملے کو دہلی میٹرو نے محکمہ جنگلات کے ساتھ اٹھایا ہے اور اس طرح کے غیر متوقع واقعات سے نمٹنے کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر کام کیا جا رہا ہے۔ دہلی میٹرو نے عام لوگوں سے ایک مرتبہ پھراپیل کی ہے کہ وہ ٹرین میں بندروں کے گھسنے کےایسے کسی بھی واقعہ کی جانکاری میٹرو حکام یا ٹرین آپریٹر کو دیں تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */