وزیر اعظم مودی کی دیوالی منانے کی اپیل پر ڈمپل یادو کا ردعمل، ’گاؤں گاؤں گھی بھیجیں بی جے پی والے!‘

وزیر اعظم نریندر مودی کے گھر گھر چراغ جلانے کی اپیل پر سماجوای پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے کہا کہ بی جے پی سے وابستہ لوگ گاؤں گاؤں جائیں اور لوگوں کو چراغ جلانے کے لیے گھی فراہم کریں

ڈمپل یادو / آئی اے این ایس
ڈمپل یادو / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مین پوری: وزیر اعظم نریندر مودی کے گھر گھر چراغ جلانے کی اپیل پر سماجوای پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی سے وابستہ لوگ گاؤں گاؤں جائیں اور لوگوں کو چراغ جلانے کے لیے گھی فراہم کریں۔

ڈمپل یادو نے کہا، ’’گھر سے گھر چراغ روشنی کرنے کا پیغام آیا ہے۔ بی جے پی سے منسلک کارکنان گاؤں گاؤں جائیں گے۔ 22 جنوری کو چراغ روشن کرنے کے لئے بی جے پی گاؤں میں لوگوں کو گھی بھیجیں۔‘‘ خیال رہے کہ 30 دسمبر کو ایودھیا کا دورہ کرنے والے وزیر اعظم مودی نے رام ہیکل کے دن گھروں میں چراغ روشن کرنے کی درخواست کی۔


ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ رام للا کے عظیم الشان مندر میں براجمان ہونے پر ملک کے باشندگان گھروں کو روشن کریں۔ شام کو گھر کو روشنی سے جگمگ کریں۔ ڈمپل یادو وزیر اعظم مودی کی اپیل پر پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہی تھیں۔

مین پوری پہنچنے والی ڈمپل یادو نے مزید کہا کہ یوپی میں سماج وادی پارٹی ہی بی جے پی کو حکومت بنانے سے روک سکتی ہے۔ اتحاد میں بی ایس پی کو شامل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ انڈیا اتحاد کی اعلی قیادت کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔