دگوجے سنگھ کے بی جے پی سے 10 سوال

مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے تلخ سوال پوچھے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھوپال سے کانگریس کے امیدوار دگوجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت سے 10 سوال کیے ہیں۔

دگوجے سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے سوالوں کے سلسلے میں مرکز اور مدھیہ پردیش کی سابق حکومت سے خواتین کے تحفظ سے متعلق سوال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ہر روز اوسطاً 107 خواتین آبروریزی کا شکار ہوئیں۔ کانگریس حکومت نے نربھیا فنڈ بنایا اور اس میں تین ہزار 600 کروڑ روپے جمع تھے، مگر حکومت نے دسمبر 2018 تک صرف ایک ہزار 513 کروڑ روپے ہی خرچ کیے۔ اتنے حساس معاملے پر بھی لاپرواہی کیوں برتی گئی۔


انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اقتدار میں 17 ریاستوں میں جنسی تناسب میں 10 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے دعوے کی یہ انتخابات پول کھولتا ہے۔ معاشرے میں ’پدرانہ‘ سوچ کو جو اس حکومت نے فروغ دیا ہے، اس کا براہ راست اثر خواتین پر ہوا ہے۔

اگلے سوال میں انہوں نے پوچھا، ’’بحران زدہ خواتین کی باز آباد کاری اور امداد کے لئے منصوبہ 2016 میں 84 کروڑ روپے الاٹ کیے تھے۔ 2017 میں اسے محض 57 کروڑ کر دیا گیا۔ 2018 میں پہلے 95 کروڑٹ میں الاٹ کیا گیا تھا اور پھر اسے گھٹا کر 50 کروڑ کر دیا۔ بحران زدہ خواتین کا بھی ساتھ کیوں نہیں دیا۔


دگوجے سنگھ نے آگے کہا، ’’صرف تشہیر کرنے اور نعرے لگانے سے کام نہیں چلتا! ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کا خواب کیا صرف تشہیر سے پورا ہوگا!‘‘ مودی جی خود آپ کی حکومت نے پارلیمنٹ میں یہ اعتراف کیا تھا کہ آپ کے وقت میں اس منصوبہ کا آدھے سے زیادہ بجٹ تشہیر میں پھونک دیا! آپ کو تشہیر کی اتنی بھوک ہے کہ بیٹیوں کی پڑھائی کا پیسہ بھی خرچ کر دیا؟ واہ!۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔