عنقریب بغیر انٹرنیٹ بھی ڈیجیٹل پیمنٹ ممکن ہوگا! ’فوری ٹرانسفر‘ کی حد بھی 5 لاکھ تک بڑھائی گئی

ریزرو بینک ایک فریم ورک تیار کرنے جا رہا ہے، جس کے ذریعے لوگ بغیر انٹرنیٹ بھی فون کے ذریعے ڈیجیٹل پیمنٹ کر سکیں گے، اسی کے ساتھ آئی ایم پی ایس کی لمٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کے روز اپنی دو ماہانہ مالیاتی پالیسی کی جائزہ رپورٹ پیش کر دی۔ مرکزی بینک نے ریپور ریٹ اور ریورس ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، تاہم دیجیٹل پیمنٹ کی دنیا میں انقلاب لانے والا ایک اہم اعلان کر دیا ہے۔

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب بہت جلد بغیر انٹرنیٹ کے بھی ڈیجیٹل پیمنٹ ممکن ہو سکے گا۔ اس کا مقصد دور دراز یا انٹرنیٹ کے نیٹورک کی رسائی سے دور علاقوں میں لوگوں کو ڈیجیٹل پیمنٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ نیز اس سے معیشت کو نقدی سے پاک بنانے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔


شکتی کانت داس نے کہا کہ اس کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ چلایا گیا تھا۔ اب ریزرو بینک کا منصوبہ آف لائن موڈ میں ریٹیل ڈیجیٹل پیمنٹ کے لئے فریم ورک تیار کرنے کا ہے۔

اس کے علاوہ ریزرو بینک نے آئی ایم پی ایس سے ہونے والے آن لائن پیمنٹ کی لمٹ کو بھی بڑھا دیا ہے۔ پہلے آئی ایم پی ایس سے 2 لاکھ روپے تک کا ہی پیمنٹ کیا جا سکتا تھا لیکن اب اس سے 5 لاکھ روپے تک کا پیمنٹ کیا جا سکے گا۔ اس سے سب سے زیادہ فائدہ بینک سے ریٹیل پیمنٹ کیا جا سکے گا۔ اس سے سب سے زیادہ فائدہ بینک سے ریٹیل پیمنٹ کرنے والے گاہکوں کو ہوگا۔

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری جائزہ کمیٹی کے اجلاس کے ختم ہونے کے بعد جمعہ کے روز ریپور ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کئے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریزر بینک نے ریپو ریٹ کو 4 فیصد اور ریورس ریپو ریٹ کو 3.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

یہ لگاتار 8ویں بار ہے جب ریزرو بین نے اپنی ان پالیسی ساز شرحوں میں تبدیلی نہیں کی ہے۔ اسی کے ساتھ ریزرو بینک کا کہنا ہے کہ وہ مانیٹری پالیسی کے حوالہ سے اپنا لچکدار رخ برقرار رکھے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔