پے ٹی ایم ڈیٹا چوری: اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد سے کھلا راز!

پے ٹی ایم کمپنی کا ڈیٹا چوری کر تاوان مانگنے کا معاملہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حل کیا گیا، اس کے بعد ہی اس بلیک میلنگ کے تار پے ٹی ایم کے سی ای او کی سکریٹری تک پہنچے اور راز فاش ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پے ٹي ایم سے گاہکوں اور کمپنی کے سی ای او کا ذاتی ڈیٹا چوری کرنے کے معاملے میں جو معلومات سامنے آئی ہیں۔ ان کا انکشاف اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد سے ہوا ہے، ایک ہندی اخبار میں شائع خبر کے مطابق جب کمپنی کے مالک وجے شیکھر اور ان کے بھائی کے پاس تاوان کے لئے فون آنے لگے، تو انہوں نے ان نمبروں کو اسرائیل میں اپنے کچھ کسٹمر اور کلائنٹس کو بھیجے، یہ نمبر یا تو واٹس اپ نمبر تھے یا پھر ورچوئل۔

بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی کے کچھ کسٹمر اور کلائنٹس نے ان نمبروں کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے دیے، موساد نے ان نمبروں کو ڈی کوڈ کیا اور پتہ چلا کہ یہ نمبر کولکتا کے ہیں، اور فون کرنے والے شخص کا نام نام روہت چومل ہے۔

اس کے بعد نوئیڈا پولس نے روہت اور اس سے جڑے نیٹورک کی تحقیقات شروع کی، تفتیش کے دوران روہت کے پے ٹی ایم میں نائب صدر اور کمپنی کے مالک وجے شیکھر کی سکریٹری کے طور پر کام کر رہی سونیا دھون کا نام سامنے آیا، پولس نے اس کے بعد سونیا کے کال ڈٹیل کی بنیاد پر اس کے شوہر روپک جین اور پے ٹی ایم کے ایک اور ملازم دیویندر کو اس معاملے میں ملوث پایا، اس کے بعد پولس نے سونیا دھون، اس کے شوہر روپک جین اور پے ٹی ایم کے ملازم دیویندر کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز پولس نے تینوں کو ضلع عدالت میں پیش کیا جہاں سے 14 دن کی عدالتی تحویل میں لوكسر جیل بھیج دیا گیا ہے، وہیں، پولس ٹیم پے ٹی ایم معاملے میں ملوث چوتھے ملازم روہت کی تلاش کر رہی ہے۔

پولس تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ دیویندر پے ٹی ایم کمپنی میں سونیا دھون کا خاص آدمی تھا، وہ کمپنی انتظامیہ میں کام کر چکا ہے، نوئیڈا پولس نے منگل کو دیویندر کے گھر سے ایک ہارڈ ڈسک برآمد کی ہے، پولس کے مطابق اس ہارڈ ڈسک میں خفیہ ڈیٹا ہے جو سونیا نے دیا تھا، اسی کی بنیاد پر تاوان مانگا جارہا تھا۔

سونیا نے یہ ڈیٹا اپنے آئی فون 7 اور لیپ ٹاپ سے دیئے تھے، جس کے پاس ورڈ کمپنی کے ایم ڈی وجے شیکھر اور سونیا کے پاس ہوتے تھے، سونیا تقریباً دو سال سے ڈیٹا جمع کرنے کا کام کر رہی تھی، جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس کے دل میں پہلے ہی سے بلیک میلنگ کرنے کے منصوبہ تھا، پولس اب ان ملزمان کو ریمانڈ پر لینے کی تیاری میں ہے، جس کے بعد ہی اس معاملے میں کئی اہم حقائق سامنے آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔