ایتھوپیا جہاز حادثہ کے بعد ہندوستان کا اہم فیصلہ، ’بوئنگ 737 ‘ پر پابندی

جرمنی، برطانیہ، ناروے، فرانس اور ملیشیا سمیت کئی ممالک پہلے ہی بوئنگ جہازوں پر روک لگا چکے ہیں، ادھر آسٹریلیا، چین اور سنگاپور نے بھی بوئنگ پر عارضی طور پر بین لگا دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دنیا کے کئی ممالک میں بوئنگ 737 جہازوں پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد اب ہندوستان میں بھی اس جہاز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایتھوپیا حادثہ کے بعد ڈی جی سی اے (ڈائریکٹریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) نے بوئنگ 737 جہازوں پر بین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان میں اسپائس جیٹ کے بیڑے میں 8 بوئنگ 737 میکس جہاز ہیں۔ اسپائس کے علاوہ صرف جیٹ ایئرویز ہی ملک میں بوئنگ 737 میکس جہازوں کا استعمال کرتی ہے۔

جرمنی، برطانیہ، ناروے، فرانس اور ملیشیا سمیت کئی ممالک پہلے ہی بوئنگ 737 جہازوں پر روک لگا چکے ہیں، ادھر آسٹریلیا، چین اور سنگاپور نے بھی بوئنگ پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔

غور طلب ہے کہ اتوار کو ایتھوپیا کے ادیس ابابا میں ایک مسافر بردار بوئنگ 737 جہازحادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس طیارہ حادثہ میں سوار تمام 157 مسافروں کی موت ہو گئی تھی۔ ہلاک شدگان میں 4 ہندوستانی شہری بھی شامل تھے۔ اس سے قبل اکتوبر 2018 میں انڈونیشیا میں بھی بوئنگ جہاز حادثہ کا شکار ہوا تھا، اس میں 189 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔

حادثہ کا شکار ہو رہے بوئنگ جہازوں پر لگاتار پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، یہی وجہ ہے کہ مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر ڈی جی سی اے نے بھی بوئنگ 737 جہازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کے بعد اسپائس جیٹ اور جیٹ ایئرویز کے بیڑوں میں شامل تمام بوئنگ 737 جہازوں کو بدھ سے ہٹا دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */