دیویندر تومر ویڈیو معاملہ: دہلی کانگریس نے ای ڈی ہیڈکوارٹر پر کیا زبردست مظاہرہ

اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ دیویندر تومر ویڈیو کال پر 500 کروڑ روپے کی ڈیل پر ایک شخص سے بات کر رہے ہیں اور ای ڈی و سی بی آئی اس کی تحقیقات کرنے کی جگہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس لیڈران ای ڈی ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کرتے ہوئے، تصویر محمد تسلیم</p></div>

دہلی کانگریس لیڈران ای ڈی ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کرتے ہوئے، تصویر محمد تسلیم

user

محمد تسلیم

نئی دہلی: ہزاروں کانگریس کارکنان نے دہلی کانگریس کی ایما پر آج ای ڈی ہیڈکوارٹر پر زبردست مظاہرہ کیا اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے ان سے وزارتی عہدے سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر کے بیٹے دیویندر سنگھ تومر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 10 ہزارکروڑ روپے کے بدعنوانی کے معاملے میں ای ڈی، سی بی آئی کی خاموشی اور بدعنوانی سے پاک ماحول فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعظم مودی کی خاموشی نے ثابت کر دیا ہے کہ بدعنوان بی جے پی حکمرانی میں جمہوریت کا ہر طرف سے قتل کیا جا رہا ہے۔ دوران احتجاج کانگریس کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں احتجاجی نعروں والی تختیاں تھام کر اس معاملہ میں ای ڈی کی خاموشی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اس معاملہ میں ای ڈی اور سی بی آئی تحقیقات کرے۔

دیویندر تومر ویڈیو معاملہ: دہلی کانگریس نے ای ڈی ہیڈکوارٹر پر کیا زبردست مظاہرہ

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ دیویندر سنگھ تومر ویڈیو کال پر 500 کروڑ روپے کے سودے پر ایک شخص سے بات کر رہے ہیں اور ای ڈی و سی بی آئی اس کی تحقیقات کرنے کی جگہ اس بڑی بدعنوانی پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تومر ان تین سینئر مرکزی وزراء میں سے ایک ہیں جنہیں بی جے پی ہائی کمان نے اسمبلی انتخابات میں میدان میں اتارا ہے۔ لیکن انتخابات کے دوران کیے گئے کروڑوں روپے کے سودوں نے بی جے پی میں بڑی بدعنوانی کو بے نقاب کیا ہے۔

دیویندر تومر ویڈیو معاملہ: دہلی کانگریس نے ای ڈی ہیڈکوارٹر پر کیا زبردست مظاہرہ

اروندر لولی نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے معاملات پر اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ای ڈی، سی بی آئی کی تحقیقات ہوتی ہے، لیکن اتنے بڑے انکشاف کے بعد ان کا خاموشی اختیار کرنا بدعنوانی کو فروغ دینے والا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ کانگریس پارٹی مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران کی گئی کروڑوں روپے کی اس ڈیل کو بی جے پی کی بدعنوانی تصور کرتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2016 میں نوٹ بندی کے ذریعے کالے دھن کو ختم کرنے کی بات کہی تھی، لیکن اس کا کیا اثر ہوا یہ پورا ملک جانتا ہے۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ تومر کا بیٹا جس پیسے کی بات کر رہا ہے وہ کس رنگ کا ہے؟

دیویندر تومر ویڈیو معاملہ: دہلی کانگریس نے ای ڈی ہیڈکوارٹر پر کیا زبردست مظاہرہ

مظاہرین میں سابق وزراء ہارون یوسف، راج کمار چوہان، منگت رام سنگھل، ڈاکٹر نریندر ناتھ، کرن والیا، سابق رکن پارلیمنٹ رمیش کمار، سابق ایم ایل اے امریش گوتم، وجے لوچو، بھیشم شرما، ہری شنکر گپتا، آصف محمد خان، ویر سنگھ ڈھنگان، سریندر کمار، شیش پال، جتیندر کمار کوچر، برہم یادو، چھتر سنگھ، اوم پرکاش بدھوری، ضلع صدر راجیش چوہان، وشنو اگروال، ستبیر شرما، دنیش کمار، منوج یادو، گروچرن سنگھ راجو، دھرمپال چنڈیلا، کارپوریشن کونسلر اریبا خان، حاجی ظریف، حاجی سمیر منصوری، وریام کور، جگ جیون شرما، پرمیندر شرما، جے کرن چودھری، راجیو شرما، دہلی سیوا دل کے چیف آرگنائزر سنیل کمار، ہری کشن جندال، محمد عثمان، جگ پرویش کمار، کمل کانت شرما، پشپا سنگھ، ایشور باگڑی، عبدالواحد قریشی، انوج اتریہ، ہرنام سنگھ، سابق کونسلر راجیو ورما، محبوب گرگجانی کے علاوہ سیوا دل، مہیلا کانگریس، یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔