ہماچل پردیش میں بارشوں سے تباہی، 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد ہلاک

کلّو میں جمعرات کو بارش کی وجہ سے 8 عمارتیں گر گئیں۔ اینی علاقے میں عمارت گرنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ وہ عمارتیں تھیں جن میں گہری دراڑیں پڑنے کے بعد انہیں خالی کرایا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے منڈی میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال / یو این آئی</p></div>

ہماچل پردیش کے منڈی میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

شملہ: ہماچل پردیش میں بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں 24 گھنٹوں میں 13 لوگوں کی موت کی خبریں آ رہی ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر کی طرف سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہماچل پردیش میں 24 جون سے اب تک 361 اموات ہو چکی ہیں۔

بارشوں نے سڑکوں کو نقصان پہنچایا، لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ کلّو ضلع میں جمعرات کو بارش کی وجہ سے 8 عمارتیں گر گئیں۔ اینی علاقے میں عمارت گرنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ وہ عمارتیں تھیں جن میں گہری دراڑیں پڑنے کے بعد انہیں خالی کرایا گیا تھا۔


ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حکام کے مطابق 40 افراد لاپتہ اور 342 زخمی ہیں جبکہ ریاست میں اب تک 9924 مکانات کو جزوی طور پر مانسون کا موسم شروع ہونے سے نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے شہنو گونی اور کھولنالہ گاؤں میں بادل پھٹنے کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور یہاں پھنسے 51 لوگوں کو بچا لیا۔

وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ شدید بارشوں سے ریاست کو اب تک تقریباً 12000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔