عالمی منڈیوں میں کمی کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ: اناج مہنگا، دالوں میں اتار چڑھاؤ

سرسوں تیل 733 روپے ، مونگ پھلی تیل 220 روپے ، ونسپتی تیل 219 روپے ، پام آئل 146 روپے اور سویا ریفائنڈ 74 روپے فی کوئنٹل بڑھ گئے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بین الاقوامی منڈیوں میں گراوٹ کے باوجود گزشتہ ہفتے مقامی سطح پر تہواروں کی مانگ سے دہلی ہول سیل کموڈٹی مارکیٹ میں خوردنی تیل میں 733 روپے فی کوئنٹل تک کا اچھال آ گیا اور اناج بھی مہنگا ہوگیا جبکہ دالوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا ۔

تیل تلہن عالمی سطح پرملائیشیا میں برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل اکتوبر کے زیر جائزہ ہفتے کے دوران 22 رنگٹ کم ہو کر4411 رنگٹ فی ٹن تک رہ گیا ۔ وہیں دسمبر کاامریکی سویا آئل 2.99 سینٹ کی کمی کے ساتھ ہفتے کے اختتام پر 56.02 سینٹ فی پونڈ رہا۔ غیر ملکی منڈیوں میں گراوٹ کے باوجود تہواروں کی مانگ بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹ میں خوردنی تیلوں میں تیزی رہی ۔


سرسوں تیل 733 روپے ، مونگ پھلی تیل 220 روپے ، ونسپتی تیل 219 روپے ، پام آئل 146 روپے اور سویا ریفائنڈ 74 روپے فی کوئنٹل بڑھ گئے جبکہ سورج مکھی تیل 366 روپے فی کوئنٹل کم ہوا ہے۔ ہفتے کے آخر میں سرسوں تیل 19121 روپے ، مونگ پھلی تیل 17802 روپے ، سورج مکھی کا تیل 17582 روپے ، سویا ریفائنڈ 16044 روپے ، پام آئل 13113 روپے اورونسپتی تیل 14138 روپے فی کوئنٹل رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔