سشیل مودی کر رہے ہیں اوچھی اور جھوٹ کی سیاست، بھیجا قانونی نوٹس 

مودی نے وزیراعلیٰ راحت فنڈ سے بھی سیاست کرنا نہیں چھوڑا اور سفید جھوٹ بول کر کورونا کے خلاف جنگ کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے ۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانگریس کے سنیئر لیڈر اور بہار کونسل کے رکن پریم چندر مشرا نے ان کی پارٹی اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے کورونا وزیراعلیٰ راحت فنڈمیں ایک بھی روپیہ نہیں دینے کے بیان پر نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کو آج قانون نوٹس بھیجا اور کہاکہ یہ بیان اپنے آپ میں اوچھا پن اور جھوٹ کی سیاست کی انتہا ہے ۔

مسٹر مشرا نے کہاکہ ” مسٹر مودی کا ٹوئٹ اور بیان کہ کانگریس کے اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل نے وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں ایک پیسے کا بھی عطیہ نہیں دیا ہے یہ اپنے آپ میں اوچھے پن اور جھوٹ کی سیاست کی انتہا ہے ۔


اس سے متعلق میں نے مسٹر مودی کو ای میل اور اسپیڈ پوسٹ کے توسط سے قانونی نوٹس اور بہار کانگریس کے نائب صدر کمار روہت نے پٹنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے پاس شکایت کی ہے ۔ قانونی نوٹس اور شکایت بھیج کر ہم نے مسٹر مودی کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ انہوں نے خود 30 مارچ 2020 کو وزیراعلیٰ راحت فنڈمیں اپنے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ چیک کے توسط سے جمع کرائی اور اختیاری فنڈسے 50 لاکھ روپے عطیہ سے متعلق سفارش منصوبہ محکمہ کے سکریٹری کوکی ہے ۔


انہوںنے کہاکہ ” ایسا کانگریس اور آرجے ڈی کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی کیا ہے لیکن مسٹر مودی نے وزیراعلیٰ راحت فنڈ سے بھی سیاست کرنا نہیں چھوڑا اور سفید جھوٹ بول کر کورونا کے خلاف جنگ کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوںنے نہ تو اپنا ٹوئٹ واپس لیا اور نہ ہی اراکین اسمبلی سے معافی مانگی اس لئے مجھے عزت نفس کی حفاظت اور سچائی کیلئے آج قانونی اختیارات کی مدد لینی پڑی ۔

مسٹر مشرا نے کہاکہ انہوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے درخواست کی ہے کہ وزیراعلیٰ راحت فنڈ کے سلسلے میں غلط بیانی کرنے والے مسٹر مودی پر لگام لگائیں ان سبھی اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل کے نام عام کریں جنہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنے ایک ۔ ایک ماہ کی تنخواہ پیش کی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔