مفت راشن بند کر کے غریبوں کے منہ کا نوالہ چھیننا مناسب اور مبنی برانصاف نہ ہوگا: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ پی ایم کلیان ان یوجنا کے تحت ملنے والا مفت راشن بند کر کے ان کے منھ کا نوالہ چھیننا غیر مناسب ہے اور یہ اقدام مبنی بر انصاف نہ ہوگا۔

مایاوتی، تصویر یو این آئی
مایاوتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے مریزی حکومت کو مہنگائی کا حوالہ دے کر کورونا بحران میں شروع کی گئی ’پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا‘ کے تحت غریبوں کو ملنے والے مفت راشن کو بند نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ اگر مفت راشن کی تقسیم کو بند کیا گیا تو یہ غریبوں کے تئیں ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’ملک کی بڑی آبادی زبردست مہنگائی، غریبی، بے روزگاری وغیرہ کے مسائل سے آج بھی تقریباً ویسے ہی دکھ سے پریشان ہیں جیسے کورونا بحران سے ہی جھیلنے کو مجبور ہیں۔ لہذا پی ایم کلیان ان یوجنا کے تحت ملنے والا مفت راشن بند کر کے ان کے منھ کا نوالہ چھیننا غیر مناسب ہے اور یہ اقدام مبنی بر انصاف نہ ہوگا۔


قابل ذکر ہے کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں نے اس اسکیم کو تین مہینے کے لئے بڑھا کر اس کی میعاد ستمبر تک کردیا تھا۔ تمام ریاستی حکومتیں اس اسکیم کو مزید آگے بڑھانے کا مرکزی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔ مایاوتی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا ’’یہی اہم وجہ ہے کہ مختلف ریاستوں کی حکومتیں اس ان اسکیم کو ستمبر مہینے کے بعد آگے اور بھی وقت تک جاری رکھنے کا دباؤ مرکزی حکومت پر بنا رہی ہیں۔’’

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ویسے بھی مرکزی حکومت کو، وسیع پیمانے پر مفاد عامہ کے پیش نظر، اس پر مکمل و ہمدردانہ دھیان ضرور دینا چاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔