دہلی میں گھنا کہرا، درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی امید

گھنے کہرے کی وجہ سے ڈرائیوروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں کے محکمہ موسمیات نے شدید دھند کے ساتھ پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں اتوار کی صبح آسمان میں گھنا کہرا چھایا رہا اور یہاں صبح کے آٹھ بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) 354 ریکارڈ کیا گیا قومی راجدھانی کے علاقہ غازی آباد، نوئیڈا، فرید آباد اور گروگرام (گڑگاؤں) میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا، جبکہ متصل شہروں میں مانیٹرنگ سینٹر زمیں انڈیکس 401 رہا جو ’سنگین‘ زمرے میں آتا ہے۔ سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ نے کہا کہ گھنا کہرا کے چھائے رہنے اور رطوبت کی سطح 90 فیصد رہنے سے اندھیرا رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قومی دارالحکومت سے متصل شہروں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا۔ غازی آباد میں متعدد مقامات پر ہوا کا معیارخراب تھا، جبکہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مانیٹرنگ سنٹر میں 401 سے زیادہ اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گھنے کہرے کی وجہ سے ڈرائیوروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں کے محکمہ موسمیات نے شدید دھند کے ساتھ پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔