اس سال دہلی میں ڈینگو سے پہلی موت

دہلی میں موسم کے لحاظ سے ڈینگو کے معاملوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔گزشتہ ہفتہ میں ڈینگو کے 243 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے تھے اور اب ڈینگو کے کیسز کی تعداد 723 ہو گئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں اس سال ڈینگو سے موت کا پہلا کیس سامنے آیا ہے اور اس میں ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سریتا وہار کی 35 سالہ خاتون کو گزشتہ ہفتے ڈینگو کی علامات کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور مناسب علاج کروانے کے بعد بھی اس کی موت ہو گئی۔


ہسپتال میں داخل ہونے کے وقت اس کے آکسیجن کی سطح بہت کم تھی اور اس کے پھیپھڑوں میں پانی بھرا ہوا تھا اور جگر اور دیگر اعضاء میں صحیح سے کام نہ کرنے کی وجہ سے پیٹ میں بھی پانی جمع ہو گیا تھا۔ ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد تیسرے دن اس کی حالت خراب ہوگئی اور بعد میں اسے اعصابی مسائل پیدا ہوگئے اور بہتر علاج کئے جانے کے بعد اسے بچایا نہیں جا سکا۔

اس واقعے کے بعد جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن بہت چوکس ہو گئی ہے اور جس علاقے میں یہ خاتون رہتی تھی وہاں گھر گھر سروے کیا جا رہا ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔ دارالحکومت میں موسم کے لحاظ سے ڈینگو میں ختم ہفتہ کی بنیاد پر 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے مین ڈینگو 243 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے تھے اور اب ڈینگو کے کیسز کی تعداد 723 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔