دہلی کے جھنڈے والان میں مندر اور مزار کا حصہ کیا گیا مسمار

محکمہ تعمیرات عامہ نے اتوار کی صبح انسداد تجاوزات مہم کے ایک حصے کے طور پر جھنڈےوالان کے علاقے میں رانی جھانسی روڈ پر ایک مندر اور ایک مزار کی سامنے کی دیوار کو منہدم کر دیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: محکمہ تعمیرات عامہ نے اتوار کی صبح انسداد تجاوزات مہم کے ایک حصے کے طور پر جھنڈےوالان کے علاقے میں رانی جھانسی روڈ پر ایک مندر اور ایک مزار (جسے ماموں بھانجے کا مزار کہا جاتا ہے) کی سامنے کی دیوار کو منہدم کر دیا۔ انہدامی کارروائی کے وقت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی کی تعیناتی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سڑک کو چوڑا کرنے کے مجوزہ منصوبے کی راہ ہموار کرنے کے لیے تھی۔ ولیس نے بتایا کہ علاقے میں کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی اور آپریشن پرامن رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ مندر کو قریبی علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔