ڈیلٹا پلس کورونا ویریئنٹ: کے جی ایم یو اور بی ایچ یو میں ہوگی مکمل جانچ

یو پی میں آنے والے سبھی مسافروں کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نمونوں سے زین اسکیننگ کرائی جائے گی۔ ریلوے، بس، ہوائی راستے سے ریاست میں آرہے لوگوں کے نمونے لے کر زین اسکیننگ ٹیسٹ کیا جائے گا۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: کورونا کے ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کے نئے خطرے کو دیکھتے ہوئے اترپردیش حکومت نے راجدھانی لکھنؤ اور وارانسی میں جینوم اسکریننگ کرانے کی ہدایات دی ہیں۔ ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ’ڈیلٹا پلس‘ سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہونے سے ایم ایم نے افسران کو الرٹ موڈ پر کام کرنے کی ہدایات دئیے ہیں جس کے تحت اب ریاست میں کووڈ کے ڈیلٹا ویرئنٹ کی باریکی سے جانچ کے لئے زیادہ سے زیادہ نمونوں کی زینوم اسکیننگ کی جائے گی۔ ریاست میں زینوم اسکیننگ کی سہولت کے لئے کے جی ایم یو اور بی ایچ یو میں سبھی ضروری سہولیات دستیاب کرانے کی ہدایت وزیر اعلی نے اعلی افسران کو دی ہے۔

آفیشیل ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ سال 2021 کے آغاز میں ہی حکومت نے کورونا انفکشن کے نئے اسٹرین کو دھیان میں رکھتے ہوئے لکھنو کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی(کے جی ایم یو) میں زین اسکیننگ کی جانچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وائرس کے نئے اسٹرین کی شناخت وقت سے کرنے کے لئے زین اسکیننگ کی جانچ کے جی ایم یو میں شروع کردی گئی تھی۔


ریاست میں آنے والے سبھی مسافروں کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نمونوں سے زین اسکیننگ کرائی جائے گی۔ ریلوے، بس، ہوائی راستے سے ریاست میں آرہے لوگوں کے نمونے لے کر زین اسکیننگ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے اضلاع سے بھی کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ،ڈیلٹا پلس کے نمونے لئے جائیں گے۔ رپورٹ آنے کے بعد ڈیلٹا پلس متاثرہ علاقوں کی میپنگ کرائے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔