دہلی والے اب لاک ڈاؤن میں نرمی چاہتے ہیں، کورونا کے صرف 523 نئے معاملے، 50 اموات
اطمینان کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے متاثرہ افراد سے کہیں زیادہ رہی اور اس مدت کے دوران مثبت شرح 0.68 فیصد پر آگئی۔

دہلی والوں کی نظریں اب لاک ڈاؤن کے تعلق سے حکومت کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آرہا ہے ۔ دہلی کے عوام اب معمول کی زندگی پر واپس لوٹنا چاہتے ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک بڑے طبقہ کو اقتصادی پریشانی کا سامنا ہے۔
راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 523نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران 50 مریضوں کی موت ہوئی۔
اطمینان کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے متاثرہ افراد سے کہیں زیادہ تھی۔ اس دوران ، انفیکشن سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1،161 رہی۔ اس مدت کے دوران مثبت شرح 0.68 فیصد پر آگئی۔
دارالحکومت میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد ، فعال کیسز ت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعہ کے روز دہلی میں فعال کیسز 688 اور کم ہوکر 8،060 رہ گئے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ، اس عرصے کے دوران 523 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 14،28،449 ہوگئی ہے ، جب کہ 1161 افراد کے صحت یاب ہونے کی وجہ سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 13،95،892 ہوگئی ہے ۔
اس دوران 50 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 24،332 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح کم ہوکر صرف 1.71 فیصد رہ گئی ہے۔ دہلی مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 77،174 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Jun 2021, 8:11 AM