دہلی: شراب کے خلاف جے این یو کے قریب خواتین کا احتجاج

قومی دارالحکومت میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کی ایکسائز پالیسی کو لے کر جاری کشمکش کے درمیان خواتین نے اولڈ جے این یو کیمپس کے قریب احتجاج کیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کی ایکسائز پالیسی کو لے کر جاری کشمکش کے درمیان خواتین نے اولڈ جے این یو کیمپس کے قریب احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والی خواتین نے شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے بیر سرائے بازار میں گھوم گھوم کر کافی دیرتک مظاہرہ کیا۔ شراب کا ٹھیکہ نہیں کھلے گا-نہیں کھلے گا، شراب کی دوکانیں بند کرو-بند کروکی تختیاں لے کر مظاہرہ کرنے والی خواتین کا کہناہے کہ وہ اس کی مخالفت جاری رکھیں گی۔


ان کا الزام ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے قریب شراب کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بیر سرائے مارکیٹ میں کسی بھی حالت میں دکان نہیں چلنے دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں شراب کی دکان کھلنے سے تعلیم اور لکھنے پڑھنے کا ماحول خراب ہوگا۔ نوجوانوں میں شراب کی لت بھی بڑھے گی۔

غور طلب ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے بالکل سامنے بیر سرائے مارکیٹ میں کتابوں کی زیادہ تر دکانیں ہیں۔ بیر سرائے میں مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاریوں کے سلسلے میں بڑی تعداد میں مختلف ریاستوں کے طلباء آکر رہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔